بہار: بے قابو ٹرک نے بھیڑ کو روندا، تین افراد ہلاک

بہار کے مظفر پور ضلع کے سرایا تھانہ علاقے میں بدھ کو ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے تربوز بیچنے کے لیے بنائی گئی عارضی دکان کے سامنے ہجوم کو کچل دیا

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مظفرپور: بہار کے مظفر پور ضلع کے سرایا تھانہ علاقے میں بدھ کو ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے تربوز بیچنے کے لیے بنائی گئی عارضی دکان کے سامنے ہجوم کو کچل دیا۔ اس واقعے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بعض دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق سرایا تھانہ علاقے کے ریوا گھاٹ کے قریب، کچھ لوگ اپنے کھیتوں سے تربوز بیچتے ہیں اور مظفر پور-چھپرا مین روڈ سے آنے والے مسافر اسے خریدتے ہیں۔ بدھ کی صبح عارضی تربوز کے دکانداروں کے پاس بھیڑ تھی۔ اسی دوران ایک بے قابو ٹرک نے لوگوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


سرایا کے ایس ڈی پی او کمار چندن نے بتایا کہ اس حادثے میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی ہیں۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔