بہار: راجیہ سبھا کے تمام 5 امیدواروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونا یقینی

بہار میں جے ڈی یو کی جانب سے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کئے گئے کھیرو مہتو سب سے کم پڑھے لکھے اور سب سے زیادہ امیر امیدوار ہیں۔ کھیرو نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔

راجیہ سبھا / فائل تصویر
راجیہ سبھا / فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار سے راجیہ سبھا کی پانچ نشستوں کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے والے تمام پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے جانے کے بعد تمام کا بلا مقابلہ منتخب ہونا یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے داخل کئے گئے تمام پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ بہار اسمبلی میں پولنگ افسر کی جانب سے کی گئی۔ تمام نامزدگیاں درست پائی گئیں۔

راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والوں میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی میسا بھارتی اور ڈاکٹر فیاض احمد، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے کھیرو مہتو اور بی جے پی کے ستیش چندر دوبے اور شمبھو پٹیل شامل ہیں۔


تین جون کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہے اور اسی دن انتخابات کے نتائج کا اعلان کئے جانے کی امید ہے۔ بہار میں جن ارکان کی مدت کار ختم ہو رہی ہے، ان میں مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ، میسا بھارتی، گوپال نارائن سنگھ، ستیش چندر دوبے اور شرد یادو شامل ہیں۔ بہار میں جے ڈی یو کی جانب سے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کئے گئے کھیرو مہتو سب سے کم پڑھے لکھے اور سب سے زیادہ امیر امیدوار ہیں۔ کھیرو نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔