بہار: سہرسہ میں بدمعاشوں نے کی اسکول میں فائرنگ، خاتون منیجر کو پیٹا

سہرسہ کے صدر تھانہ علاقے میں 6 سے زیادہ بدماش بورڈنگ اسکول پہنچے، انہوں نے خاتون منیجر سے تاوان کی رقم مانگی نہ دینے پر خاتون منیجر کو سرعام پیٹنا شروع کر دیا، فائرنگ کرنے کے بعد وہ لوگ فرار ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے راج میں بدمعاشوں کو غنڈہ گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، تازہ معاملہ سہرسہ سے سامنے آیا ہے، سہرسہ میں بے خوف بدمعاشوں کی بدمعاشی دیکھنے کو ملی، یہاں پر تاوان نہ دینے پر بدمعاشوں نے پرائیویٹ اسکول کی خاتون منیجر کی پہلے سرعام پٹائی کی اور چلے گئے، کچھ دیر بعد وہ بدمعاش پھر واپس آئے اور اسکول میں فائرنگ کرنے لگے اس کے بعد وہ فرار ہوگئے۔

یہ پورا معاملہ گزشتہ روز ہفتے کی شام کا ہے، خبروں کے مطابق قریب شام 6 بجے صدر تھانہ علاقے میں 6 سے زیادہ بدماش کیرلا بورڈنگ اسکول پہنچے، تاوان کی رقم نہ دینے پر اسکول کے گیٹ پر ہی بدمعاشوں نے سرعام اسکول کی خاتوں منیجر کو پیٹنا شروع کر دیا، خاتون منیجر بدمعاشوں کو اسکول کے اندر گھسنے سے روک رہی تھی، بدمعاش خاتون منیجر کو گیٹ سے ہٹا رہے تھے، اس دوران ایک غنڈے نے بیلٹ سے خاتون منیجر کی پٹائی شروع کر دی، رفع دفاع کرنے آئے مقامی لوگوں کو بدمعاشوں نے بندوق دکھا کر ڈرایا، یہ پوری واردات اسکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔

اسکول کی خاتون منیجر کو پیٹنے کے بعد بدمعاش کچھ دیر کے لئے چلے گئے، لیکن جیسے سی سی ٹی وی فوٹج میں دکھائی دے رہا کہ تھوڑی دیر بعد سبھی بدماش اسکول کے گیٹ پر دوبارہ پہنچے۔ ان میں سے ایک بدمعاش نے فائرنگ کرنی شروع کردی، کچھ غنڈے پتھر بازی کرنے لگے، کئی گولیاں داغنے کے بعد بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے، وہیں مارپیٹ میں بری طرح زخمی اسکول خاتون منیجر کو علاج کے لیے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد اسکول منیجر کے شوہر نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے،پولس میں درج شکایت کے مطابق بدمعاش گزشتہ کئی دنوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن انہوں نے تاوان کی رقم دینے سے انکار کر دیا، وہیں پولس کا کہنا ہے کہ کیس درج کر لیا گیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔