بہار: بھاگلپور میں 100 لوگوں سے بھری کشتی پلٹی، 5 کی موت، کئی لاپتہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار دیگر لوگوں کا پتا نہیں لگایا جا سکا ہے۔ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لئے غوطہ خوروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور میں کشتی پلٹ جانے سے ہونے والے حادثہ کے سبب پانچ افراد کی جان چلی گئی ہے، جبکہ متعدد لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ یہ حادثہ نوگچھیا کے کراری تین ثنگا دیارا میں اس وقت پیش آیا جب دریائے گنگا کی ایک ذیلی دھار میں کشتی پلٹ گئی۔

میڈیا رپورٹ میں کھیتوں میں کام کرنے والے افراد کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ کشتی میں تقریباً 100 لوگ سوار تھے۔ ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورس) کی ٹیم موقع کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ اب تک 5 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ 15 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی صبح ٹین ٹنگا میں کئی لوگ دیارا کے لئے کشتی کے ذریعے روانہ ہوئے تھے، ان میں کئی خواتین بھی شامل تھیں۔ کشتی جس وقت مہتو بہیار گھاٹ سے روانہ ہوئی تو حالات معمول پر تھے لیکن کشتی کے درشنیاں دھار میں پہنچے کے بعد پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا اور کشتی بھنور میں پھنس جانے کے بعد پلٹ گئی۔

کھیت میں کام کرنے والے مزدوروں نے آناً فاناً میں ڈوبتے ہوئے لوگوں کی جان بچائی۔ موقع پر مقامہ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔ تاحال 5 افراد کی لاشیں برآمد کئی گئیں ہیں اور 15 افراد کی حالت نازک ہے جبکہ متعدد افراد ہنوز لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔


کشتی پلٹ جانے کی وجہ سے گاؤں میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر مقامی پی ایچ سی (پبلک ہیلتھ سینٹر) میں پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار دیگر لوگوں کا پتا نہیں لگایا جا سکا ہے۔ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لئے غوطہ خوروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */