دہلی: ہوائی اڈے پر ڈرون کا سب سے بڑا ذخیرہ ضبط، 1 شخص گرفتار

دہلی ہوائی اڈے پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کسٹم محکمہ نے ایک شخص کے سامان سے ڈرون اور اس سے جڑا سامان برآمد کیا۔ ہوائی اڈے پر برآمد ڈرون کا یہ اب تک کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کسٹم محکمہ کی ٹیم نے جمعہ کو اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر ڈرون کا ایک بڑا ذخیرہ پکڑا۔ اس سلسلے میں ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں دہلی ہوائی اڈے پر ڈرون پکڑے جانے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

کسٹم محکمہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعہ کو آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’جمعہ کو دن کے وقت ایک شخص کو گرین چینل پار کرتے ہی شک کی بنیاد پر روک لیا گیا۔ یہ مشتبہ شخص ہانگ کانگ سے دہلی پہنچا تھا۔‘‘


ذرائع نے بتایا کہ سامان کی تلاشی لینے پر مشتبہ شخص کے پاس سے بڑی تعداد میں ڈرون، موبائل فون اور میموری کارڈ ملے۔ آگے کی پوچھ تاچھ میں پکڑے گئے مشتبہ نے قبول کیا کہ وہ اس سے پہلے کی کھیپ میں ہانگ کانگ سے ہی تقریباً 10 ہزار میموری کارڈ بھی اسمگلنگ کر لا چکا تھا۔

کسٹم محکمہ کے ذرائع کے مطابق ’’جمعہ کو ضبط سامان کی قیمت تقریباً 26 لاکھ روپے ہے۔ ضبط سامان میں تقریباً 10 ہزار میموری کارڈ، 6-5 موبائل فون، چار ڈی جے آئی ڈرون، چار ایم آئی ڈرون شامل ہیں۔‘‘


ان سامانوں کو آگے کہاں بھیجا جانا تھا؟ اس سے پہلے اسی شخص کے ذریعہ اسمگلنگ کر کے لائے گئے 10 ہزار میموری کارڈس کا کیا ہوا؟ ڈرونس کا استعمال یا پھر سپلائی کہاں ہونی تھی؟ ان تمام سوالوں کے جواب تلاشنے میں کسٹم محکمہ لگا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دو تین مہینے پہلے دہلی پولس نے راشٹرپتی بھون اور پی ایم او (نو فلائنگ زون) کے اوپر امریکی باپ-بیتے کو ڈرون اڑاتے ہوئے پکڑا تھا۔ دونوں ہندوستان میں ٹورسٹ ویزا پر آئے تھے۔ اس معاملے میں ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے کئی دنوں تک جانچ کی تھی۔ تبھی سے دہلی کے گوشے گوشے پر ڈرونس کو لے کر سبھی محتاط رہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */