’بگ باس - 13‘ کے فاتح سدھارتھ شکلا کا حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال، صدمہ میں فلم انڈسٹری

بتایا جا رہا ہے کہ سدھارتھ شکلا نے رات سونے سے پہلے کوئی دوا لی تھی اور صبح وہ نیند سے بیدار نہیں ہو سکے، انہیں فوری طور پر استپال پہنچایا گیا لیکن اس سے پہلے ہی ان کی موت واقع ہو چکی تھی

سدھارتھ شکلا / آئی اے این ایس
سدھارتھ شکلا / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ٹیلی ویزن کے مشہور اداکار اور 'بگ باس۔ 13' کے فاتح سدھارتھ شکلا کا بدھ کے روز انتقال ہو گیا، وہ محض 40 برس کے تھے۔ ڈاکٹروں نے سدھارتھ شکلا کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا قرار دی ہے۔ سدھارتھ شکلا کی موت سے فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور مشہور ہستیاں سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ سدھارتھ شکلا نے رات سونے سے پہلے دوا لی تھی لیکن دوائی کون سی لی تھی اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سدھارتھا دوا لینے کے بعد صبح نہیں اٹھ سکے۔ سدھارتھ شکلا کو ممبئی کے کوپر اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ہی ان کی موت ہو چکی تھی۔ سدھار کے کنبہ میں ان کی والدہ اور دو بہنیں ہیں۔


سدھارتھ شکلا نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 2008 میں ٹی وی شو 'بابل کا آنگن چھوٹے نا' سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ 'جانے پہچانے سے اجنبی، سی آئی ڈی، بالیکا ودھو اور 'لو یو زندگی' جیسے ٹی وی شوز اور بہت سے ریئلٹی شوز میں نظر آئے۔ سدھارتھ شکلا نے فلم 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' میں بھی کام کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔