گجرات کی سیاست میں بڑی ہلچل، وزیر اعلیٰ کو چھوڑ سبھی وزراء نے دیا اجتماعی استعفیٰ، نئی کابینہ کی حلف برداری کل
آج دوپہر وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی رہائش پر وزراء کی میٹنگ ہوئی، جس میں فیصلہ لیا گیا کہ سبھی وزراء اجتماعی استعفیٰ دیں گے۔ اس فیصلے کے بعد سبھی کی نگاہیں نئی کابینہ کے اعلان پر مرکوز ہیں۔

ایک طرف بہار میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، دوسری طرف گجرات میں بی جے پی حکومت کے سبھی وزراء نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔ سبھی 16 وزراء نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو سونپا ہے، جسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گجرات حکومت کے وزراء نے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی رہائش پر آج ہوئی اہم میٹنگ کے بعد یہ استعفیٰ دیا۔ میٹنگ میں ہی وزیر اعلیٰ کو چھوڑ کر سبھی وزراء کے استعفے کو منظوری مل گئی۔
اچانک سبھی وزراء کے ذریعہ دیے گئے اجتماعی استعفیٰ کے بعد گجرات کی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزراء کا استعفیٰ اب گورنر کے حوالے کیا جائے گا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ان سبھی وزراء کے استعفے پہلے سے ہی تیار تھے، اور ہدایت کے مطابق وزراء نے استعفیٰ پر دستخط کر دیے۔ اس کے علاوہ وزراء کو مزید کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ گجرات میں کابینہ کی توسیع کا عمل بھی اپنے آخری مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے۔ اسی عمل کے ایک حصہ کی شکل میں سب سے پہلے بی جے پی کے ریاستی صدر جگدیش وشوکرما نے استعفیٰ دیا، اور اس کے بعد ایک ایک کر سبھی وزراء نے استعفیٰ دے دیا۔ یہ استعفے وشوکرما کو ہی سونپے گئے، جنھوں نے سبھی وزراء کو استعفیٰ دینے کی ہدایت دی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے وزراء سے استعفیٰ طلب نہیں کیا تھا۔ 16 اکتوبر کی دوپہر وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی رہائش پر وزراء کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں فیصلہ لیا گیا کہ سبھی وزراء اجتماعی استعفیٰ دیں گے۔ اس فیصلے کے بعد سبھی کی نگاہیں نئی کابینہ کے اعلان پر مرکوز ہیں۔ نئی کابینہ کی حلف برداری کل، یعنی جمعہ (17 اکتوبر) کو گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ہوگی۔
بہرحال، استعفیٰ دینے والے گجرات حکومت کے سبھی وزراء کے نام اس طرح ہیں:
کنو بھائی دیسائی— فائنانس، انرجی اور پیٹروکیمیکلز
بلونت سنگھ راجپوت— انڈسٹریز، لیبر اور ایمپلائمنٹ
رشی کیش پٹیل— ہیلتھ، فیملی ویلفیئر اور ہائر ایجوکیشن
راگھوجی پٹیل— ایگریکلچر، انیمل ہسبنڈری اور فشریز
کنورجی بھائی باولیا— واٹر سپلائی اور سول سپلائز
بھانوبین بابریا— سوشل جسٹس اور ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ
ملوبھائی بیرا— ٹورزم، فاریسٹ اور انوائرنمنٹ
کبیر ڈنڈور— ایجوکیشن اور ٹرائبل ڈیولپمنٹ
نریش پٹیل
بچو بھائی کھباد
پرشوتم سولنکی
ہرش سانگھوی
جگدیش وشوکرما
مکیش بھائی زینابھائی پٹیل
کنواجی بھائی ہلپتی
بھیکوبھائی چترسنگھ پرمار
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔