پٹنہ میں 23 جون کو ہوگی اپوزیشن پارٹیوں کی دیرینہ میٹنگ، کھڑگے اور راہل کے ساتھ ساتھ ممتا کی بھی ہوگی شرکت!

جنتا دل یو صدر للن سنگھ نے بدھ کے روز بتایا کہ جو میٹنگ پہلے 12 جون کو ہونی تھی وہ اب 23 جون کو ہوگی، اس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی شریک ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

2024 لوک سبھا انتخاب سے قبل اپوزیشن اتحاد بنانے کی کوشش رنگ لاتی دکھائی دے رہی ہے۔ 23 جون کو پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں راہل گاندھی سمیت اپوزیشن کے سبھی بڑے چہرے شامل ہونے والے ہیں۔ جنتا دل یو صدر للن سنگھ نے بدھ کے روز بتایا کہ جو میٹنگ پہلے 12 جون کو ہونی تھی، وہ اب 23 جون کو ہوگی۔ اس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی شریک ہوں گے۔ ان کے علاوہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، این سی پی چیف شرد پوار، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، اسٹالن اور اکھلیش یادو وغیرہ کی شرکت ہوگی۔ ان سب کے اتفاق کے بعد ہی میٹنگ کی نئی تاریخ طے ہوئی ہے۔ میٹنگ میں بایاں محاذ کے سرکردہ لیڈران بھی شامل ہوں گے جن میں سیتارام یچوری، ڈی راجہ، دیپانکر بھٹاچاریہ جیسے نام شامل ہیں۔

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور جنتا دل یو کے قومی صدر للن سنگھ نے پٹنہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے تعلق سے مذکورہ بالا تفصیلات پیش کیں۔ جنتا دل یو صدر نے بتایا کہ ملک میں آج غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کی کوششیں لگاتار ہو رہی ہیں۔ 23 جون کو پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی ایک بڑی میٹنگ ہونے والی ہے۔ ملک کے جو حالات ہیں اسے دیکھتے ہوئے پٹنہ میں ایک ہم میٹنگ ہوگی جس کے بعد ایک مثبت نتیجہ دیکھنے کو ملے گا۔


تیجسوی یادو نے کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں اس میں جمہوریت پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے جس کو روکنے کی ضرورت ہے۔ ایسے میں بی جے پی کو ہٹانے کے لیے ہم سب ایک ساتھ بیٹھ کر آگے کی پالیسی بنائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔