کورونا پر اب بھی نہیں قابو، گزشتہ 24 گھنٹے میں 47 افراد جاں بحق

ہندوستان میں روزانہ انفیکشن کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 3.69 فیصد ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں ہفتہ واری انفیکشن کی شرح بھی اس وقت 4.67 فیصد ہے۔

کورونا وائرس/ تصویر یو این آئی
کورونا وائرس/ تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کورونا کا قہر ہندوستان میں کم ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں معاملے درج کیے جا رہے ہیں اور درجنوں ہلاکتیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 17 ہزار 135 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب مجموعی کیسز کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ 67 ہزار 144 معاملے ہو گئے ہیں جن میں سے سرگرم معاملوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 57 ہے۔ اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 34 لاکھ 3 ہزار 610 ہے، جب کہ 5 لاکھ 26 ہزار 477 افراد کی کورونا کی وجہ سے اب تک موت ہو چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن سے 47 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے اس وقت مجموعی کورونا انفیکشن کے معاملوں کا 0.31 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 823 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 34 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس طرح ہندوستان میں کووڈ سے شفایاب ہونے والوں کی شرح 98.49 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


ہندوستان میں روزانہ انفیکشن کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 3.69 فیصد ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں ہفتہ واری انفیکشن کی شرح بھی اس وقت 4.67 فیصد ہے۔ ساتھ ہی اس مدت میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 64 ہزار 919 ٹیسٹس کیے گئے جس سے ٹیسٹنگ کی مجموعی تعداد بڑھ کر 87.63 کروڑ سے زائد ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں بدھ کی صبح تک ہندوستان کا کووڈ-19 ٹیکہ کاری کوریج 204.84 کروڑ سے زیادہ ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔