دہلی حکومت کا بڑا فیصلہ، 300 الیکٹرک اے سی بس ڈی ٹی سی بیڑے میں ہوں گی شامل

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کو پہلی مرتبہ دہلی میں ڈی ٹی سی بیڑے میں شامل کیا جارہا ہے اور یہ کسی بھی ریاستی حکومت یا ریاستی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ الیکٹرونک بسوں کی سب سے بڑی تعیناتی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کابینہ کی جمعہ کو ہوئی میٹنگ میں حکومت ہند کی ’فاسٹ اڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف ہائی برڈ اینڈ الیکٹرونک وھیکلس ان انڈیا (فیم) فیز-2‘ منصوبہ کے تحت دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے ذریعہ پوری طرح سے الیکٹرک ایئرکنڈیشن 300 لو فلورو بسوں کو بیڑے میں شامل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔

دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے جمعہ کو بتایا کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں پائیدار اور جدید سہولیات کو یقینی بنانے اور غیرآلودہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف سوئچ کرنے کے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔ الیکٹرک بسوں کو پہلی مرتبہ دہلی میں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل کیا جارہا ہے اور یہ کسی بھی ریاستی حکومت یا ریاستی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ الیکٹرونک بسوں کی سب سے بڑی تعیناتی ہے۔ جلد ہی ہمارے پاس دہلی کی سڑکوں پر چلنے والی الیکٹرک بسیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ ڈی ٹی سی کے ذریعہ اکتوبر 2019 میں جاری پہلے ٹنڈر کو صحیح نہیں پایا گیا تھا، اس لئے یہ عمل رد کردیا گیا تھا۔ جون 2020 میں جاری دوسرے ٹنڈر کو بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔