بڑی سازش: پاک ڈرون نے کی دو بار دراندازی کی کوشش، سرچ آپریشن جاری

بی ایس ایف نے کہا کہ پاکستانی ڈرون، جو اتوار کی رات پنجاب کے گورداس پور میں بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی علاقے میں دو بار گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، ان پر جوانوں نے فائرنگ کر بھگا دیا۔

سرچ آپریشن، تصویر آئی اے این ایس
سرچ آپریشن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ڈرون کے ذریعے منشیات اور ہتھیار بھیجنے کے پاکستان کے منصوبے کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا ہے۔ پاکستانی ڈرون جو پنجاب کی بین الاقوامی سرحد کے اندر داخل ہوئے تھے، کو جوانوں نے بھگا دیا۔ معلومات کے مطابق ڈرون نے مختلف چوکیوں پر 2 بار دراندازی کی کوشش کی۔ یہ جانکاری بی ایس ایف کی جانب سے دی گئی ہے۔

بی ایس ایف نے کہا کہ پاکستانی ڈرون، جو اتوار کی رات پنجاب کے گورداس پور میں بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی علاقے میں دو بار گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، ان پر جوانوں نے فائرنگ کی۔ معلومات کے مطابق گشت کے دوران اتوار کی رات تقریباً 10.20 بجے گورداس پور سیکٹر کے چندو بٹالہ چوکی پر پاکستان سے آنے والے ڈرون کی سرگرمی دیکھی گئی۔ اس کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے ریپڈ فائر کے 26 راؤنڈ فائر کیے اور 6 روشنی کرنے والے بم فائر کیے گئے۔


بی ایس ایف نے بتایا کہ اس کے بعد رات 10 بج کر 48 منٹ پر گورداسپور سیکٹر میں کسووال پوسٹ کے قریب ڈرون نے ایک بار پھر ہندوستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے بی ایس ایف کے اہلکاروں نے دوبارہ فائرنگ کرکے پسپا کر دیا۔ فائرنگ کے باعث ڈرون باڑ کے اوپر سے واپس پاکستان کی طرف چلا گیا۔ اس دوران جوانوں نے پاکستانی ڈرون پر تقریباً 72 راؤنڈ فائر کیے اور 4 روشنی کرنے والے بم بھی فائر کیے۔ واقعہ کے بعد سینئر حکام کو اطلاع دی گئی اور علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔

گورداسپور سیکٹر کے ڈی آئی جی پربھاکر جوشی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور جوانوں سمیت مقامی شہریوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ دیر رات سے ہی بارڈر سیکورٹی فورس اور پولیس کے ساتھ مل کر پورے علاقے کی گہرائی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ گزشتہ 2 دنوں میں 3 بار پاکستانی ڈرون کی سرگرمی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کی جانے والی ہر ناپاک سازش کو مستعد جوانوں کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */