ہنڈن ایئربیس کی سیکورٹی میں بڑی سیندھ، 4 فیٹ گہرا ٹنل ملنے کے بعد کیس درج

پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ جہاں پر یہ سُرنگ کھودی گئی ہے وہ اسپاٹ سی سی ٹی وی کی رینج میں نہیں آتا ہے اور تھرمل اسکیننگ بھی نہیں ہو پا رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

دہلی سے ملحق اتر پردیش کے غازی آباد واقع ہنڈن ایئربیس کی سیکورٹی میں بڑی سیندھ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایئربیس کے باؤنڈری وال یعنی دیوار کے پاس نامعلوم لوگوں نے 4 فیٹ گہرا ٹنل کھود دیا ہے۔ لوگوں نے پولیس کو اس سلسلے میں جانکاری دی جس کے بعد اس جگہ کو سیل کر دیا گیا اور ایئرفورس کی طرف سے ٹیلا موڑ تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

کیس درج ہونے کے بعد پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ ملزمین کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔ دیگر جانچ ایجنسیاں بھی اس کی جانچ کر رہی ہیں۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر سدھارتھ گوتم نے بتایا کہ صاحب آباد کے ٹیلا موڑ تھانہ حلقہ کی اقبال کالونی کے پیچھے ہنڈن ایئرفورس اسٹیشن کی دیوار کے پاس گڈھا کھودا گیا۔ جانکاری ملنے پر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو اور تصویریں اَپلوڈ کر پولیس اور ایئرفورس کو ٹیگ کر شکایت کی گئی۔


سُرنگ کھودنے کا الزام نامعلوم لوگوں پر لگایا گیا ہے۔ معاملے کی جانکاری ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی گئی۔ سب سے اہم یہ ہے کہ جہاں پر یہ سُرنگ کھودی گئی ہے، وہ اسپاٹ سی سی ٹی وی کی رینج میں نہیں آتا ہے اور تھرمل اسکیننگ بھی نہیں ہو پا رہی تھی۔ ایسے میں یہ کسی کی سازش ہے یا شرارت ہے، یہ جانچ کے بعد سامنے آئے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے علاوہ دیگر جانچ ایجنسیوں نے بھی اس پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے کیونکہ معاملہ ایئرفورس اسٹیشن سے جڑا ہوا ہے۔ فی الحال کوشش کی جا رہی ہے کہ آس پاس کی جتنی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج ہوں ان کے ذریعہ ہی ملزمین کا پتہ لگایا جا سکے۔ سبھی ایجنسیاں اس کام میں لگ گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔