’اروند کیجریوال کے ساتھ بڑا حادثہ انجام دیا جائے گا!‘، سنجے سنگھ کا دعویٰ

عآپ لیڈر سنجے سنگھ نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ کیجریوال کو پھنسانے کی بہت بڑی سازش کی جا رہی ہے، ان کی صرف گرفتاری نہیں ہوگی بلکہ یہ لوگ (بی جے پی والے) بڑا حادثہ انجام دینے والے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال (بائیں) اور سنجے سنگھ (دائیں)</p></div>

اروند کیجریوال (بائیں) اور سنجے سنگھ (دائیں)

user

قومی آوازبیورو

عام آدمی پارٹی (عآپ) لیڈر سنجے سنگھ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے تعلق سے ایک حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ کیجریوال کے ساتھ بڑا حادثہ کو انجام دیا جا سکتا ہے۔ یہ دعویٰ انھوں نے جمعہ کے روز عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا کے سامنے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’اروند کیجریوال کو صرف گرفتار نہیں کیا جائے گا، ان کے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے۔‘‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت سیکورٹی کے درمیان راؤز ایونیو کورٹ میں لائے گئے سنجے سنگھ نے نامہ نگاروں کے سامنے دعویٰ کیا کہ ’’کیجریوال کو پھنسانے کی بہت بڑی سازش ہو رہی ہے۔ صرف گرفتاری نہیں ہوگی، کیجریوال کے ساتھ یہ لوگ بڑا حادثہ انجام دینے والے ہیں۔ بہت بڑا حادثہ انجام دیا جائے گا۔‘‘ حالانکہ سنجے سنگھ نے یہ نہیں بتایا کہ سازش کون لوگ کر رہے ہیں، یا پھر کیجریوال کے ساتھ کس طرح کا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ عآپ لیڈر نے یہ بھی نہیں بتایا کہ انھیں کیجریوال کے خلاف کی جا رہی سازش کی خبر کس طرح ملی۔


بہرحال، عدالت نے سنجے سنگھ کو ایک بار پھر عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا ہے۔ عآپ رکن پارلیمنٹ کو 24 نومبر تک کے لیے جیل بھیجا گیا ہے۔ مبینہ آبکاری گھوٹالے میں 4 اکتوبر کو انھیں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ دنوں انھوں نے اپنے انکاؤنٹر کا بھی اندیشہ ظاہر کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔