مدھیہ پردیش: شیو مندر کی زیارت کرنے پہنچے عقیدتمندوں پر ٹوٹ کر گرا بجلی کا تار، 15 کو لگا کرنٹ، 4 کی حالت سنگین

مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع واقع دیو تالاب اسمبلی حلقہ کے شیو مندر میں زیارت کرنے پہنچے عقیدتمندوں پر بجلی کا تار ٹوٹ کر گر گیا، جس سے 15 عقیدتمندوں کو کرنٹ لگ گیا، ان میں سے 4 کی حالت سنگین ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی فائل تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع واقع دیو تالاب اسمبلی حلقہ کے شیو مندر میں زیارت کرنے پہنچے عقیدتمندوں پر بجلی کا تار ٹوٹ کر گر گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اچانک ہوئے اس حادثہ میں 15 عقیدتمندوں کو کرنٹ لگ گیا ہے اور ان میں سے 4 کی حالت سنگین ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سبھی کو علاج کے لیے دیو تالاب واقع اسپتال کے علاوہ ریوا کے سنجے گاندھی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ دیو تالاب اسمبلی حلقہ کے قدیم شیو مندر میں ساون مہینہ کا سوموار ہونے کے سبب زیارت کرنے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند پہنچے تھے۔ اسی دوران بجلی کا ایک تار ٹوٹ کر عقیدتمندوں پر گر گیا اور اس کی زد میں تقریباً 15 عقیدتمند آ گئے۔


کانگریس کے ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس حادثہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ریوا ضلع کے دیو تالاب شیومندر احاطہ میں عقیدتمندوں کے اوپر بجلی کا تار گرنے سے 15 سے زیادہ عقیدتمندوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی۔ میں سبھی عقیدتمندوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔