اتر پردیش: حمیرپور میں شادی تقریب کے دوران بڑا حادثہ، ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے سے 22 جھلسے، 8 کی حالت سنگین

باورچی دیوان پورہ محلہ باشندہ مہیپت نے بتایا کہ اپنی پارٹی کے ساتھ کھانا پکا رہے تھے، گیس سلنڈر ختم ہونے پر دوسرا بدل کر لگایا، جیسے ہی بھٹی میں آگ لگائی اچانک لیکج سلنڈر نے آگ پکڑ لی۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے حمیر پور ضلع کے راٹھ قصبہ میں بدھ کی دیر شب ایک شادی تقریب کے دوران ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔ اس سے وہاں آس پاس موجود 22 افراد جھلس گئے۔ اس معاملے میں پولیس نے کہا کہ سنگین طور پر جھلسے لوگوں کو جالون ضلع کے ارئی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق باورچی کے ذریعہ جلائے گئے گیس اسٹور سے آگ لگ گئی، جو پاس موجود لکڑی کے ڈھانچے میں پھیل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی دمکل کی ٹیم نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ کے تعلق سے دیوان پورہ محلہ کے باشندہ باورچی مہیپت نے بتایا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ وہ کھانا پکا رہے تھے۔ گیس سلنڈر ختم ہونے پر دوسرا بدل کر لگایا۔ جیسے ہی بھٹی میں آگ لگائی، اچانک لیکج سلنڈر نے آگ پکڑ لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔