رکن اسمبلی دیوورت کے اچانک انتقال پر بھوپیش، مہنت، رمن اور جوگی نے تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے رکن اسمبلی اور سابق رکن پارلیمنٹ دیوورات سنگھ کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ نے ایک زبردست اور مقبول عوامی نمائندے کو کھو دیا ہے۔

دیوورات سنگھ ، تصویر ٹوئٹر @ChhattisgarhCMO
دیوورات سنگھ ، تصویر ٹوئٹر @ChhattisgarhCMO
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ کی کھیراگڑھ اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی دیو ورت سنگھ کے اچانک انتقال پر وزیراعلی بھوپیش بگھیل، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرنداس مہنت، سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ اور جنتا کانگریس کے صدر امت جوگی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے رکن اسمبلی اور سابق رکن پارلیمنٹ دیو ورت سنگھ کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ نے ایک زبردست اور مقبول عوامی نمائندے کو کھو دیا ہے۔ دیو ورت سنگھ کا کم عمر میں انتقال ریاست کی سیاست کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے دیو ورت سنگھ کے سوگوار خاندان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، آنجہانی کی روح کے سکون کے لئے ایشور سے پرارتھنا کی ہے۔


اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر مہنت نے دیو ورت سنگھ کے اچانک انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیو ورت سنگھ نرم گفتار، نرم گو، سادہ اور ملنسار تھے۔ بطور ایم پی اور ایم ایل اے، انہوں نے ہمیشہ ریاست اور علاقے کے مسائل کو نمایاں طور پر اٹھایا اور ان کو حل کرنے کی کوشش کی، انہیں پارلیمانی کام کا بھی بخوبی اندازہ تھا، اس لیے انہوں نے پارلیمانی امور کی انجام دہی کی۔ چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی میں انہوں نے چئیرمین کی میز کے ممبر کی حیثیت سے اپنا کردار بھی احسن طریقے سے نبھایا۔ ان کی موت سے ریاست ایک محنتی اور توانا عوامی نمائندے سے محروم ہو گئی ہے۔

دیو ورت سنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے کہا کہ دیو ورت سنگھ اور ان کے خاندان کے ساتھ میرے بہت اچھے ذاتی تعلقات ہیں، ان کا بے وقت انتقال میرا ذاتی نقصان ہے، ایشور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


جنتا کانگریس کے صدر امت جوگی نے کہا کہ دیو ورت سنگھ کی موت کی خبر سے پوری ریاست صدمے میں ہے، میرے ان کے ساتھ 1998 سے ذاتی تعلقات ہیں۔ ہماری ملاقات صرف 25 دن پہلے ہوئی تھی۔ہمیشہ کی طرح انہوں نے ایک بڑے بھائی کی طرح میرا حوصلہ بڑھایا تھا۔ ایسے نوجوان، ذہین اور تجربہ کار لیڈر کے اچانک چلے جانے سے چھتیس گڑھ کی سیاست میں ایک بہت بڑا ادھورا پن پیدا ہو گیا ہے، جسے آسانی سے بھرا نہیں جا سکتا ۔ خاص طور پر رانی صاحبہ ویبھا سنگھ جی اور ان کے پیارے بچوں کے لیے ایشور سے پرارتھنا ہے کہ وہ انہیں اس شدید بحران کو برداشت کرنے کی طاقت اور صبر عطا کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔