بھوپال: آگ لگنے سے کپڑے کی 120 دکانیں خاکستر

فائربریگیڈ کی کچھ گاڑیاں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائڈو کے دورہ کی وجہ سے احیتاطاً ریزرومیں تھیں

تصویر یواین آئی
تصویر یواین آئی
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے بیراگڑھ کے سنت ہردارام کمپلکس میں زبردست آگ لگنے سے 120 سے زائد کپڑے کی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لئے 20 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا اور فوج کے فائربرگیڈ کی مدد لینی پڑی۔

کمپلکس میں سب سے پہلے کپڑے کی ایک دکان میں اتوار کے روز تقریباً دوپہر ساڑھے گیارہ بجے آگ لگی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کی کچھ گاڑیاں کل یہاں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائڈو کے دورہ کی وجہ سے احیتاطاً ریزرو تھیں۔ فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے بھی آگ نے شدت اختیار کرلی۔

فائر برگیڈ کے مطابق کل دیر شام آگ پر قابو پانے کے لئے فوج اور پولس کے جوانوں کے ساتھ ہی ان کے درجنوں فائربرگیڈ کی گاڑیوں کی مدد لی گئی۔

سیہور ضلع سے بھی فائر برگیڈ بلاکر آگ بجھانے کی کوشش رات بھر جاری رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں کپڑے کی ہول سیل اور ریٹیل کی بہت دکانیں ہیں۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Dec 2017, 11:38 AM