’بھوپال اور اندور میں پولس کمشنر نظام نافذ کیا جائے گا‘

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اعلان کیا کہ بھوپال اور اندور میں پولس کمشنر نظام نافذ کیا جائے گا

شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اعلان کیا کہ بھوپال اور اندور میں پولس کمشنر نظام نافذ کیا جائے گا۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، لیکن بھوپال اور اندور میں بڑھتی ہوئی آبادی، جغرافیائی وسعت اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس نظام کے نفاذ سے قبل امن و امان کو پہلے سے بہتر بنانے کا کام کیا جائے گا۔ ریاست کے بھوپال اور اندور میں پولس کمشنری نظام کے نفاذ کا مطالبہ بہت پرانا ہے۔ اس سمت میں حکومتی سطح پر کئی بار کوششیں کی گئی ہیں لیکن کامیابی اب نظر آرہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔