چندر شیکھر پھر حراست میں، غازی آباد پولس نے نہیں کرنے دی مسلمانوں سے ملاقات

بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر مسلم طبقہ سے بات چیت کرنے کے غازی آباد پہنچے تھے، اس سے پہلے کہ وہ مقررہ مقام تک پہنچتے پولس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

غازی آباد پولس نے جمعہ کے روز بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر کو حراست میں لے لیا۔ پولس نے چندر شیکھر کو ہنڈن بیراج کے نزدیک اس وقت حراست میں لیا جب وہ مسلم طبقہ کے لوگوں سے بات چیت کرنے کے لئے غازی آباد جا رہے تھے۔

دراصل چندر شیکھر نے گزشتہ دنوں اندرا پورم کے گیان کھنڈ میں واقع مسجد میں پہنچ کر مسلم طبقہ کے لوگوں سے بات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد خفیہ محکمہ کے افسر اور پولس انتظامہ فعال ہو گئے تھے۔ آج جیسے ہی بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر نے غازی آباد کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، پولس نے انہیں حراست میں لے کر واپس بھیج دیا۔ اس سے پہلے مسجد کے باہر تجاوزات کو لے کر مسلم طبقہ کے لوگوں میں جھڑپ ہوئی تھی۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ سہارن پور میں تقریباً دو سال پہلے راجپوتوں اور دلتوں کے درمیان تصادم ہونے کے بعد پولس نے بھیم آرمی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جیل میں ان کی طبیعت کافی خراب بھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد تقریباً ایک سال کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد چندر شیکھر کی قیادت میں بھیم آرمی نے دہلی کے جنتر منتر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ سال 2016 میں سہارنپور کے چھٹ مل پور میں واقع اے ایچ پی انٹر کالج میں دلت طلبا کی پٹائی کے بعد مظاہرہ کے بعد پہلی مرتبہ یہ تنظیم منظر عام پر آئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Jun 2019, 5:10 PM