بھارت جوڑو یاترا: پنجاب اور جموں و کشمیر میں راہل گاندھی کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہو رہی تیاری!

مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں نے پنجاب اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور جس بھی جگہ سے راہل گاندھی کی یاترا گزرے گی، وہاں کی جانکاری دینے کو کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو یاترا</p></div>

بھارت جوڑو یاترا

user

قومی آوازبیورو

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آئندہ کچھ دنوں میں پنجاب اور جموں و کشمیر میں داخل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ریاست حساس ہیں، ایسے میں یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سیکورٹی کو لے کر سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ پر ہیں اور دونوں جگہ پختہ تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ سی آر پی ایف نے سیکورٹی ریویو بھی کیا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ مناسب سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ مقامی پولیس سے کوآرڈنیشن کا عمل بھی کیا جا رہا ہے۔

جانکاری کے مطابق اسی ماہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پنجاب اور پھر جموں و کشمیر پہنچے گی۔ اسی کو لے کر مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں نے پنجاب اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور جس بھی جگہ سے راہل گاندھی کی یاترا گزرے گی، وہاں کی جانکاری دینے کو کہا ہے۔ یاترا کے دوران سی آر پی ایف کے ساتھ دونوں ریاستوں کی پولیس بھی بڑی تعداد میں تعینات کی جائے گی۔


دراصل گزشتہ کچھ ماہ میں پنجاب اور جموں و کشمیر میں جو واقعات ہوئے ہیں، اس کو لے کر ایجنسیاں محتاط ہیں اور ہر لوکیشن کی ریکی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی زیڈ پلس سیکورٹی رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان حساس ریاستوں میں سیکورٹی کے انتظام بھی اسی سطح پر کیے جا رہے ہیں۔ وہیں خفیہ ایجنسی آئی بی نے بھی اپنی تھریٹ پرسپشن رپورٹ سونپی ہے۔ اسی کے بعد راہل گاندھی کی سیکورٹی کا ریویو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس نے دسمبر کے ماہ میں یاترا کے دوران دہلی میں راہل گاندھی کی سیکورٹی میں ہوئی چوک کے بعد لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے مناسب سیکورٹی انتظام کا مطالبہ کیا تھا۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر سے شروع ہوئی تھی اور 30 جنوری کو اس کے جموں و کشمیر میں ختم ہونے کا منصوبہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔