ہریانہ سے دہلی پہنچی ’بھارت جوڑو یاترا‘، عوام نے کیا پر تپاک استقبال، راہل گاندھی نے کیا نفرت کو محبت سے ختم کرنے کا عزم

راہل گاندھی نے کہا ’’میں نے آر ایس ایس-بی جے پی کے لوگوں سے کہا ہے کہ ہم آپ کی نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آئے ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راہل گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' ہریانہ سے دہلی پہنچ گئی ہے۔ راجدھانی دہلی پہنچنے پر یاترا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یاترا بدر پور سرحد سے صبح دہلی میں داخل ہوئی۔ یاترا تقریباً 10:30 بجے جے دیو آشرم، آشرم چوک کے قریب پہنچے گی اور شام تقریباً 4.30 بجے لال قلعہ جائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی میں داخل ہونے سے پہلے راہل گاندھی نے کہا کہ آج ہم ہندوستان کی راجدھانی دہلی کے دروازے پر کھڑے ہیں۔ یہ اس دورے اور ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اس پورے سفر میں ہم نے اپنے لوگوں کے علم سے سیکھا ہے۔ ہم نے ان کی تکلیف دیکھی ہے اور ان کی آرزوؤں کو سنا ہے۔‘‘


راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا اب محبت کی کی آواز اور ہندوستان کے لوگوں کے پیغام کو دل والوں کے شہر یعنی دہلی تک لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ لوگ میرے الفاظ نوٹ کر لیں، آپ کی (بی جے پی) نفرت کو ہماری محبت ختم کرے گی۔‘‘

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن

اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ کچھ لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں لیکن ملک کا عام آدمی اب محبت کی بات کر رہا ہے۔ ہر ریاست میں یاترا میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ راہل گاندھی نے کہا ’’میں نے آر ایس ایس-بی جے پی کے لوگوں سے کہا ہے کہ ہم آپ کی نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آئے ہیں۔ ‘‘


قبل ازیں، کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے یاترا کے دہلی کا شیڈیول ٹوئٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ کانگریس نے لکھا ’’کروڑوں امید لئے کنیا کماری سے شروع ہوئی یاترا سینکڑوں میل کا سفر پور کر ملک کی راجدھانی دہلی آ رہی ہے۔ تاناشاہوں سے سوال پوچھنے، عوام کے آنسوؤں کا حساب مانگنے۔ آج بھارت جوڑو یاترا این ایچ پی سی میٹرو اسٹیشن سے شروع ہو کر لال قلعہ تک جائے گی۔ آئیے اس سفر میں قدم سے قدم ملائیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */