بھارت جوڑو یاترا LIVE: راہل گاندھی نے کاجو کارکنوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کو جانا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

16 Sep 2022, 4:13 PM

راہل گاندھی نے کاجو کارکنوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کو جانا

راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران کولم میں کاجو کے کاروبار سے وابستہ کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس دوران بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں، جنہوں نے اپنی حالت زار کو بیان کیا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ کیرالہ ایک زنامہ میں دنیا میں سب سے زیادہ کاجو پیدا کرتا تھا لیکن آج یہاں کے کارکنان مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پریشان حال ہیں۔

16 Sep 2022, 11:55 AM

کیرالہ میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا پانچواں دن، کولم سے پیش قدمی کے بعد ٹھہرا قافلہ، شام کو پھر شروع ہوگا سفر

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' کیرالہ میں آج پانچویں دن ہزاروں لوگوں کی شرکت کے ساتھ پولیاتھوڈو جنکشن سے شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے ترجمان جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، ’’ایک دن کے آرام کے بعد ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج صبح 06.45 بجے کولم سے دوبارہ شروع ہوئی۔ یہ آج صبح 13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور سمندر کے کنارے نیندکارا میں رکے گی۔

پد یاترا صبح 11.00 بجے نیڈیکارا میں رکے گی اور شام 5 بجے دوبارہ روانہ ہو کر کرونا گاپالکی پہنچے گی۔ پد یاترا کے دوران صبح سے ہی سڑک کے دونوں طرف لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ پد یاترا میں شریک لوگ 'ملے قدم، جڑے وطن' کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

16 Sep 2022, 8:31 AM

بھارت جوڑو یاترا، آٹھواں دن، براہ راست اسٹریمنگ


16 Sep 2022, 8:31 AM

ایک دن آرام کے بعد راہل گاندھی سمیت دیگر کانگریس لیڈران کی یاترا پھر شروع

کانگریس پارٹی کی جانب سے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے نام کنیاکماری سے کشمیر تک نکالے جا رہے طویل مارچ کی ایک دن کے آرام کے بعد آج پھر سے شروعات کی گئی۔ یہ یاترا تمل ناڈو کے بعد کیرالہ میں داخل ہو گئی تھی اور 7 دنوں میں 150 کلومیٹر کا فیصلہ طے کرتے ہوئے کولم تک پہنچ چکی ہے۔ آج کولم میں یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کاجو کارکنوں، چھوٹے دکانداروں اور ٹریڈ یونین کے لیڈران سے تبادلہ خیال کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔