بھارت جوڑو یاترا LIVE: وقفہ کے دوران کانگریس لیڈران کا صحافیوں سے خطاب ’یاترا کی کامیابی سے بی جے پی پریشان‘

کانگریس کی پریس کانفرنس
کانگریس کی پریس کانفرنس
user

قومی آوازبیورو

11 Sep 2022, 12:26 PM

وقفہ کے دوران کانگریس لیڈران کا صحافیوں سے خطاب ’یاترا کی کامیابی سے بی جے پی پریشان‘

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے کہا ’’یہ یاترا ان جماعتوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والی ہے جو کانگریس پارٹی کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ اس یاترا کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے راہل گاندھی پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ راہل گاندھی کی وجہ سے پریشان ہیں۔‘‘

11 Sep 2022, 11:51 AM

وروٹوکلا، نیاٹنکارا پہنچ کر ٹھہری یاترا، شام کو پھر شروع ہوگا سفر

بھارت جورڑو یاترا ترواننت پورم کے وروٹوکلا، نیاٹنکارا پہنچ کر ٹھہر گئی ہے۔ شام کو 4 بجے پھر سفر شروع کیا جائے گا۔

11 Sep 2022, 12:21 PM

بھٹکاؤ جنتا پارٹی چاہتی ہے کہ روزگار کے مسئلہ پر پر بات نہ ہو: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’بی جے پی حکومت کے گزشتہ 8 سالوں میں 22 کروڑ لوگوں نے سرکاری نوکری کا فارم بھرا لیکن محض 7 لاکھ لوگوں کو نوکری ملی۔ بھٹکاؤ جنتا پارٹی (بی جے پی) چاہتی ہے کہ اس اہم مسئلہ پر بات نہ ہو۔ بھارت جوڑو یاترا روزگار کے مسئلہ پر نوجوانوں کی متحد آواز بلند کرنے کے لئے اٹھا قدم ہے۔‘‘


11 Sep 2022, 10:24 AM

راہل گاندھی سمیت یاتریوں کا جگہ جگہ استقبال، لوگوں میں جوش و خروش

بھارت جوڑو یاترا کیرالہ میں اپنے ٹھہراؤ کی جاب گامزن ہے۔ لوگوں میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ راہل گاندھی اور دیگر یاتریوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

11 Sep 2022, 8:30 AM

بھارت جوڑو یاترا کی براہ راست اسٹریمنگ


11 Sep 2022, 8:30 AM

بھارت جوڑو یاترا: تمل ناڈو سے کیرالہ کے علاقہ میں داخل ہوا قافلہ، پارسلا سے شروع ہوا آج کا سفر

بھارت جوڑو یاترا پر نکلا کانگریس پارٹی اور سول سوسائٹی سے وابستہ اہم شخصیات کا قافلہ تمل ناڈو کے کنیا کمار سے سفر شروع کر کے ریاست کیرالہ کی سرزمین میں داخل ہو چکا ہے۔ آج صبح 7 بجے پرچم کشائی کے بعد کیرالہ کے پارسلا جنکشن سے چوتھے دن کی یاترا شروع کی گئی۔ جے رام رمیش نے کہا ’’جس طرح کی توقع کی جا رہی تھی، اتوار کی صبح یاترا میں شامل ہونے کے لئے ایک جم غفیر امنڈ پڑا ہے۔‘‘ سڑک پر لوگوں کا ہجوم ایک دریا کی مانند رواں دواں ہے۔

11 Sep 2022, 8:30 AM

بھارت جوڑو یاترا کیرالہ میں داخل، ترواننت پورم کے پارسلا سے یاترا شروع

بھارت جوڑو یاترا تمل ناڈو سے گزرتے ہوئے ریاست کیرالہ میں داخل ہو گئی ہے۔ یاترا صبح پرچم کشائی کے بعد ترواننت پورم کے پارسلا سے شروع ہوئی۔ یاترا 11 بجے تک اوروٹوکلا، نیاٹنکارا پہنچ کر ٹھہر جائے گی۔ یاترا وقفہ کے بعد شام 4 بجے تک سینٹ میری اسکول، پاٹوم تک پہنچے گی۔ تمام پد یاتری یہیں پر قیام کریں گے اور کل صبح پھر آگے کا سفر شروع کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔