’راہل گاندھی سمیت جس نے بھی تاریخی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا وہ مبارکباد کے مستحق‘، کانگریس صدر کا بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہمیں ہندوستان کو متحد کرنا ہے، سماجی اور معاشی برابری کو فروغ دینا ہے، عوام کی خواہشات و امیدوں کو پورا کرنے کے لیے بڑھتے رہنا ہے۔‘‘

ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو آج 70 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے اس تعلق سے آج ایک بیان میں کہا کہ ’’آج بھارت جوڑو یاترا کا 70واں دن ہے۔ راہل گاندھی سمیت ہر ایک شخص جس نے اس تاریخی پدیاترا میں حصہ لیا اور حمایت دی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہمیں ہندوستان کو متحد کرنا ہے، سماجی و معاشی برابری کو فروغ دینا ہے۔ عوام کی خواہشات و امیدوں کو پورا کرنے کے لیے بڑھتے رہنا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ 7 ستمبر کو کنیاکماری سے ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع ہوئی تھی۔ یاترا شری نگر میں ختم ہونے سے پہلے تقریباً 3750 کلومیٹر دوری طے کرے گی اور 12 ریاستوں سے ہو کر گزرے گی۔ یہ پدیاترا اب تک تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کا احاطہ کر چکی ہے۔ فی الحال بھارت جوڑو یاترا مہاراشٹر سے گزر رہی ہے۔ مہاراشٹر کے واشم سے بدھ کو راہل گاندھی نے پارٹی لیڈروں و کارکنان کے ساتھ پدیاترا کی شروعات کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔