بھارت جوڑو نیائے یاترا کل سے مدھیہ پردیش میں، راہل گاندھی اجین میں کریں گے روڈ شو

کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ مدھیہ پردیش میں کل مورینا سے شروع ہو کر 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس 5 روزہ یاترا کے دوران راہل گاندھی اجین میں شری مہاکلیشور بھگوان کے درشن بھی کریں گے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ایکس

user

یو این آئی

بھوپال: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ مدھیہ پردیش میں کل مورینا سے شروع ہو کر 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس پانچ روزہ یاترا کے دوران راہل گاندھی اجین میں شری مہاکلیشور بھگوان کے درشن بھی کریں گے۔

ریاستی کانگریس کے نائب صدر اور تنظیم کے انچارج راجیو سنگھ نے کہا کہ نیائے یاترا کل مورینا سے شروع ہوگی۔ مورینا میں روڈ شو اور استقبالیہ پروگرام ہوگا۔ مورینا میں ہی راہل گاندھی کا خطاب ہوگا۔ تین مارچ کو راہل گاندھی کی یاترا اگنی ویر کے سابق فوجیوں کے ساتھ مذاکرات سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد یاترا شیو پوری کے مختلف علاقوں سے گزرے گی۔


اگلے دن 4 مارچ کو گونا ضلع سے یاترا شروع ہوگی۔ گونا ضلع کے راگھو گڑھ میں روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ شام میں، راہل گاندھی ضلع راج گڑھ میں کسانوں سے بات چیت کریں گے۔ راجیو سنگھ نے کہا کہ 5 مارچ کو یاترا راج گڑھ کے پچور اور سارنگ پور سے ضلع اجین کے مکسی میں داخل ہوگی۔ اسی دن راہل گاندھی اجین میں شری مہاکالیشور مندر جائیں گے۔ شام کو اجین میں یوتھ رائٹس ریلی نکالی جائے گی۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے تحت راہل گاندھی 6 مارچ کو صبح بڑ نگر میں مہیلا سمواد پروگرام کے بعد روڈ شو کریں گے۔ یاترا تقریباً 3 بجے ضلع رتلام پہنچے گی اور شام کو سیلانہ میں داخل ہونے کے بعد یہاں سے آگے بڑھے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔