بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں داخل، راہل گاندھی سمیت دیگر بھارت یاتریوں کا شاندار استقبال

راہل گاندھی اور دیگر بھارت یاتری کرناٹک کے رائچور سے تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں داخل ہوئے، جہاں تلنگانہ کانگریس کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ نے اتوار کے روز اپنا کرناٹک کا مرحلہ مکمل کر لیا اور وہ اب تلنگانہ میں داخل ہو گئی ہے۔ راہل گاندھی اور دیگر بھارت یاتری کرناٹک کے رائچور سے تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں داخل ہوئے، جہاں تلنگانہ کانگریس کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

تلنگانہ میں داخل ہونے کے بعد کرناٹک پی سی سی کے لیڈر شیو کمار نے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کو قومی پرچم سونپا۔ راہل گاندھی کی پد یاترا اب تک 4 ریاستوں میں مکمل ہو چکی ہے۔ تلنگانہ میں داخل ہونے والے راہل گاندھی کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ان کی یاترا پر کافی بہتر عوامی ردعمل دیکھا گیا اور جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا۔


راہل گاندھی نے اتوار کے بعد تین دن کا وقفہ لیں گے۔ اس دوران وہ اے آئی سی سی صدر کی حیثیت سے ملکارجن کھڑگے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 سے 26 اکتوبر تک یاترا سے وقفہ لیں گے۔ تلنگانہ ریاست میں راہل کی یاترا 12 دن تک جاری رہے گی اور وہ 12دنوں میں 375 کلومیٹر پیدل چلیں گے۔ اس دوران یاترا 7 لوک سبھا و 17 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرے گی۔

بھارت جوڑو یاترا 31 اکتوبر کو شمس آباد کے راستہ حیدرآباد میں داخل ہوگی۔ یکم اور 2 نومبر کو وہ کوکٹ پلی اور بی ایچ ای ایل کے راستے سنگاریڈی ضلع جائیں گے۔تلنگانہ میں ان کی یاترامیں بڑی تعداد میں کانگریس کے لیڈران اورکارکنان شریک ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران پولیس نے مکتھل کے کئی علاقوں میں ٹریفک پر پابندیاں عائد کر دیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔