بھجن لال شرما 15 دسمبر کو راجستھان کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے

راجستھان بی جے پی نے حلف برداری کی تقریب کے لیے پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کو دعوت نامے بھیجے ہیں

<div class="paragraphs"><p>بھجن لال شرما / آئی اے این ایس</p></div>

بھجن لال شرما / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جے پور: راجستھان کے نامزد وزیر اعلی بھجن لال شرما 15 دسمبر کو راجستھان کے 14 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ راجستھان بی جے پی نے حلف برداری کی تقریب کے لیے پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب راجدھانی جے پور کے البرٹ ہال کے باہر منعقد لہوگی۔ نامزد وزیر اعلی بھجن لال شرما نے بدھ کے روز سانگانیر میں سانگا بابا مندر کا دورہ کیا، جبکہ نامزد نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے جے پور میں گووند دیو مندر میں درشن کئے۔


نامزد وزیر اعلیٰ نے ابھی تک ممکنہ کابینہ کے وزراء کی فہرست ظاہر نہیں کی۔ مقننہ پارٹی کی میٹنگ کے بعد بھجن لال نے گورنر سے بھی ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم بی جے پی کے تمام رہنماؤں کے ساتھ مل کر راجستھان کی ہمہ جہت ترقی کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔