بھگونت سنگھ مان نے گربانی کے نشریاتی حقوق کا معاملہ اٹھایا

دو دن پہلے شرومنی اکالی دل (امرتسر) نے بھی شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی سے چینل کے نشریات کے خصوصی حق پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک غیر جانبدارانہ چینل شروع کرنے کے لئے کہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے اتوار کو گولڈن ٹیمپل سے گربانی نشر کرنے کے حقوق واحد چینل کے پاس ہونے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ تمام چینلز کو مفت نشریاتی حقوق ملنے چاہئیں۔ بھگونت سنگھ مان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ان کی حکومت سچکھنڈ شری دربار صاحب میں آلات کی تنصیب کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار ہے۔

دو دن پہلے شرومنی اکالی دل (امرتسر) نے بھی شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی سے چینل کے نشریات کے خصوصی حق پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک غیر جانبدارانہ چینل شروع کرنے کے لئے کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نشریاتی حقوق مئی میں ختم ہو رہے ہیں اور مناسب چینل کا انتخاب کرنے کا مناسب وقت ہے۔ فی الحال، گربانی پی ٹی سی پر نشر ہوتی ہے جس کا تعلق شرومنی اکالی دل کے بادل خاندان سے بتایا جاتا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال جب چینل پر ایک مقابلہ حسن کی نشریات پر تنازعہ کھڑا ہوا تھا تو بھگونت سنگھ مان نے اس سلسلے میں ایک تجویز پیش کی تھی۔ ایس جی پی سی نے چیف منسٹر کی پیشکش کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ ’’انہیں مذہبی معاملات میں الجھنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر توجہ دینی چاہئے‘‘۔ اس وقت اکال تخت کے عہدہ دار جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ نے بھی ایس جی پی سی سے اپنا چینل شروع کرنے کو کہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔