’دباؤ میں چمپئن کھلاڑی ہے بین اسٹوکس‘، نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کا اسٹوکس کی کارکردگی پر رد عمل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر کھلاڑی اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’دباؤ میں چمپئن‘ کی طرح کھیلتا ہے۔

بین اسٹوکس، تصویر آئی اے این ایس
بین اسٹوکس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کو ’دباؤ میں چمپئن‘ قرار دیا ہے۔ 31 سالہ اسٹوکس نے ایم سی جی میں پاکستان کے خلاف آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ فائنل میں ناٹ آؤٹ 52 رن بنا کر انگلینڈ کو چمپئن بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ انھوں نے پاکستانی گیندبازوں کے دباؤ کے باوجود 49 گیندوں میں 52 رنوں کی اننگ کھیلی اور اس سے قبل مڈل آرڈر کے پاکستانی بلے باز افتخار احمد کا وکٹ بھی لیا تھا۔

چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ فلیمنگ نے اسٹوکس کے بارے میں ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ ’’وہ ایک بڑی شخصیت ہیں اور وہ ایک بڑا فاتح ہے۔‘‘ فلیمنگ نے مزید کہا کہ ’’ان کا رویہ اتنا تجربہ کیا ہوا ہے کہ آپ کو کہنا پڑتا ہے کہ وہ دباؤ میں چمپئن ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر انگلینڈ کے لیے یہ کارنامہ کیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔