کشمیر میں برف کے تودے گرنے سے بیکن آفیسر سمیت چار افراد ہلاک

ایک خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور یہ لاشیں ابھی بھی 400 فٹ کی گہرائی میں ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سرینگر: شمالی کشمیر کے تنگدھار میں کل ہوئی زبردست برفباری کے بعد امدادی کام پوری رات جاری رہا اور اس حادثے میں ایک بیکن آفیسر سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سادھنا ٹاپ پربرفانی تودوں کی زد میں آکر گاڑی اور لاپتہ چھ لوگوں کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرکاری ذرائع نے آج یو این آئی کو بتایا کہ گزشتہ شب راحت اور بچاؤ مہم جاری رہی اور رک رک کر برفباری ہونے اور حدبصارت میں کمی کی وجہ سےاس مہم میں کافی دقتیں آئی ہیں۔ حالانکہ ریسکیو ٹیم نے دو لوگوں کو باہر نکال لیا ہے جن میں ایک بچہ اور ایک بزرگ شخص شامل ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور یہ ابھی بھی 400 فٹ کی گہرائی میں ہے۔ پھسلن اور اندھیرے کی وجہ سے انہیں باہر نہیں نکالا جا سکا ہے اور امدادی ٹیم انہیں نکالنے کی کوشش کر ر ہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیکن آفیسر ایم پی سنگھ کی لاش کل رات سڑک کے نزدیک برآمد ہوئی لیکن دیگر چھ افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

واضح رہے کہ سادھنا ٹاپ پر ہوئی برفباری میں ایک گاڑی غائب ہوگئی ہے اور اسی میں یہ چھ افراد سوار تھے جبکہ بیکن آّفیسر کی موت برفانی تودوں کی زد میں آجانے سے ہوئی ہے۔

کپواڑہ ۔ تنگدھار روڈ پر ہونے والے حادثات کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے یہاں ایک سرنگ کی تعمیر کے پیش نظر کئی مرتبہ مظاہرے بھی کئے ہیں خاص طور پر سادھنا ٹاپ پر ایسے حادثات عام بات ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ہونے والی زبردست برفباری کی وجہ سے ان کا دوسرے افراد سے طویل وقت تک رابطہ نہیں ہوپاتا ہے اور اس علاقہ میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے ہر برس 35 سے 40 افرادہلاک ہوجاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔