ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم سے پہلے کانگریس ملک بھر میں کرے گی پریس کانفرنس

کانگریس 26 جنوری سے ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم‘ شروع کرکے یاترا کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے کام میں مصروف ہو گئی ہے اور اس کی تشہیر کے لیے وہ ملک بھر میں پریس کانفرنس کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ کانگریس کی نئی مہم / ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ کانگریس کی نئی مہم / ٹوئٹر / @INCIndia

user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا کے اختتام سے قبل کانگریس 26 جنوری سے ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم‘ شروع کرکے یاترا کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے کام میں مصروف ہو گئی ہے اور اس کی تشہیر کے لیے وہ ملک بھر میں پریس کانفرنس کر رہی ہے۔

کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا شروع کرنے سے ایک دن قبل بدھ 25 جنوری کو پارٹی نے ملک کی تقریباً تمام ریاستوں میں بھارت جوڑو یاترا کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سینئر پارٹی رہنما مختلف مقامات پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔


پارٹی ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں اکھلیش پرتاپ سنگھ، راجستھان کے جے پور میں الکا لامبا، اتر پردیش کے لکھنؤ میں رنجیت رنجن، گجرات کے احمد آباد میں ابھے دوبے، بہار کے پٹنہ میں چرن سنگھ، مہاراشٹر ، ممبئی میں اجے ماکن، اوڈیشہ کے بھونیشور میں سبودھ کانت سہائے، تلنگانہ کے لیے حیدرآباد میں پون کھیڑا، رائے پور، چھتیس گڑھ میں شوبھا اوجھا، گوا میں راجیو گوڑا، آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں ڈولی شرما، مہاراشٹر کے ناگپور میں آرادھنا مشرا، اتراکھنڈ کے دہرہ دون میں موہن پرکاش، ہریانہ کے چنڈی گڑھ میں عمران پرتاپ گڑھی، پنجاب کے لیے امرتسر میں کلدیپ راٹھور، مدھیہ پردیش کے بھوپال میں اجے اپادھیائے، گوہاٹی میں ریٹائرڈ ونگ کمانڈر اروما اچاریہ، کیرلہ کے ترووانت پورم میں نیتا ڈیسوز، تامل ناڈو کے چنئی میں شمع محمد ، مغربی بنگال کے بہرام پور میں ادھیر رنجن چودھری،کرناٹک کے بینگلورو میں سپریا شرینیت نامہ نگاروں سے خطاب کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔