گجرات اسمبلی انتخاب سے قبل عآپ نے پارٹی کی ریاستی یونٹ کو کیا تحلیل

عآپ نے حال میں گجرات میں انتخابی یاترا کی شروعات کی ہے، اس دوران کئی پارٹیوں کے لیڈران اور کارکنان پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جو اپنے علاقوں میں اچھی گرفت رکھتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گجرات اسمبلی انتخاب کی تیاری میں زور و شور سے لگی عام آدمی پارٹی (عآپ) نے آئندہ انتخاب سے پہلے پارٹی کی ریاستی یونٹ کو تحلیل کر دیا ہے۔ حالانکہ عآپ کی گجرات یونٹ کے صدر گوپال اٹالیا کو نہیں ہٹایا گیا ہے اور جلد ہی ایک نئی یونٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ گوپال اٹالیا نے ریاستی یونٹ تحلیل کیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی تک تنظیم کی تشکیل ریاست کے ہر گھر میں پارٹی پیغام پھیلانے کے نظریہ یا مقصد کے ساتھ کی گئی تھی، لیکن اب انتخاب جیتنے کے مقصد سے نئی تنظیم کی تشکیل کی جائے گی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ تحلیل یونٹ کی توسیع پارٹی میں نئے لیڈروں کو شامل کرانے کے بعد ان کے تجربات اور علم کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

عآپ نے حال ہی میں گجرات میں انتخابی یاترا کی شروعات کی ہے۔ اس یاترا کے دوران مزید کئی کارکنان اور لیڈران پارٹی میں شامل ہوئے۔ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اچھی گرفت رکھتے ہیں اور تجربہ کار و ماہر بھی ہیں۔ اب پارٹی کو انتخاب کے لیے تیار ہونے کی ضرورت ہے، اس لیے ایک بڑی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


گوپال اٹالیا کا کہنا ہے کہ تعلقہ، ضلع، شہر اور ریاستی کمیٹیوں سے بہت جلد فرنٹل تنظیم بنائے جائیں گے جس میں پارٹی میں سبھی کو ایک کردار ملے گا۔ یہ ایک بڑی تنظیم ہوگی اور اس لیے اس میں کسی کے چھوٹنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔