بی بی سی ڈاکیومنٹری تنازعہ: حیدر آباد یونیورسٹی میں ہنگامہ، ناراض طلبا نے کیمپس میں دیکھی فلم ’دی کشمیر فائلس‘

آئیسا نے اے بی وی پی طلبا کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور 27 جنوری کو احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دی کشمیر فائلس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دی کشمیر فائلس، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بی بی سی ڈاکیومنٹری تنازعہ دھیرے دھیرے ملک کی مختلف ریاستوں میں پھیلتا جا رہا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی اس ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کو لے کر ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پی ایم مودی پر بنی بی بی سی کی ڈاکیومنٹری ’انڈیا- دی مودی کویشچن‘ پر اب حیدر آباد میں تنازعہ شروع ہو چکا ہے۔

دراصل اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) وِنگ کے طلبا نے کچھ دن پہلے حیدر آباد یونیورسٹی کے طلبا کو بی بی سی ڈاکیومنٹری دکھائی تھی۔ اس کی خبر ملنے کے بعد آر ایس ایس کی طلبا تنظیم اے بی وی پی نے افسران کے پاس شکایت بھی درج کرائی تھی۔ اب اے بی وی پی نے حیدر آباد یونیورسٹی کیمپس میں ’دی کشمیر فائلس‘ فلم کی اسکریننگ کی ہے۔ اس فلم کی اسکریننگ کے وقت کیمپس میں پولیس بھی تعینات رہی۔ گجرات فسادات پر بنی بی بی سی ڈاکیومنٹری کی مخالفت میں اے بی وی پی طلبا نے کشمیری پنڈتوں کے قتل عام اور ہجرت پر بنی فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کی اسکریننگ کی۔


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آئیسا نے اے بی وی پی طلبا کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور 27 جنوری کو احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر دیا ہے۔ آئیسا نے جے این یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا سے گزارش بھی کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرہ میں حمایت کریں۔ قابل ذکر ہے کہ بی بی سی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کو لے کر جے این یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی ہنگامہ ہو چکا ہے۔ اتنا ہی نہیں پنجاب، کیرالہ اور کولکاتا میں بھی اس ڈاکیومنٹری کو لے کر تنازعہ دیکھنے کو ملا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔