بسوراج بومئی کی نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری، یدی یورپا کی جگہ سنبھالی کرناٹک کی کمان

بی ایس یدی یورپا کے استعفی کے بعد بی جے پی کے قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے دوران بسوراج بومئی کے نام پر نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر مہر ثبت کی گئی تھی، آج انہوں نے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

بسوراج کی حلف برداری / ٹوئٹر
بسوراج کی حلف برداری / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: بسوراج ایس بومئی نے کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز منعقد ہونے والی حلف برداری تقریب کے دوران صبح 11 بجے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔ فی الحال صرف بی بومئی نے ہی حلف لی ہے جبکہ وزارتی کونس کی توسیع بعد میں کی جائے گی۔ بسوراج بومئی کرناٹ کے 23 ویں وزیر اعلیٰ ہیں۔

حلف برداری سے قبل بومئی کچھ لیڈران کے ہمراہ بالابروئی گیسٹ ہاؤس کے نازدیک واقعہ انجنے مندر میں جا کر پوجا کی۔ اس کے بعد جب وہ حلف لینے کے لئے اسٹیج پر جا رہے تھے تو انہوں نے رخصت پذیر وزیر اعلیٰ یدی یورپا کا بھی آشیرواد حاصل کیا۔

کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کے استعفیٰ دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے بسوراج ایس بومئی کو قانون ساز پارٹی کا نیا قائد منتخب کیا۔ مرکزی مبصرین کی قیادت میں منگل کے روز راجدھانی بنگلورو میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کے دوران بومئی کے نام پر مہر ثبت کی گئی تھی۔


خیال رہے کہ بسوراج بومئی نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز جنتا دل کے ساتھ کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں بی ایس یدی یورپا کا قریبی مانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ریس میں انہیں فائدہ حاصل ہوا اور ان کے نام پر مہر ثبت کر دی گئی۔

بی ایس یدی یورپا کی طرح بسوراج بومئی بھی لنگایت طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد ایس آر بومئی بھی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔