بریلی: شراب فیکٹری میں تیز دھماکے کے ساتھ بوائلر پھٹا، کئی افراد زخمی، مقامی افراد کا ہنگامہ

بشارت گنج تھانہ کے اسماعیل پور گاؤں میں بیئر فیکٹری میں دھماکہ کے بعد بوائلر تقریباً 500 میٹر دور کھیت میں جا گرا۔ دیہی لوگوں نے دھماکے میں کئی لوگوں کی جان جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے بریلی میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں بشارت گنج تھانہ حلقہ کے اسماعیل پور گاؤں میں بیئر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے تیز دھماکہ ہوا اور بوائلر تقریباً 500 میٹر دور کھیت میں جا گرا۔ حادثے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ حالانکہ دھماکے میں کچھ لوگوں کی موت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہچنی اور بوائلر پھٹنے سے لگی آگ کو بجھانے میں جٹ گئی۔ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ بوائلر پھٹنے کا یہ واقعہ صبح 11:30 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچی۔ اس کے بعد ٹیم نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں دھماکہ کی وجہ سے کئی لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔ لیکن ابھی تک فیکٹری انتظامیہ کی طرف سے کسی کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


بیئر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعہ کے بعد گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے۔ حادثے کے بعد سیکوریٹی گارڈ نے دیہی لوگوں کو فیکٹری میں جانے سے روک دیا جس سے لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے موقع پر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ واقعہ کے بعد فیکٹری کا منیجر اور اسٹاف موقع سے فرار ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔