29 ستمبر سے 5 اکتوبر تک مختلف شہروں میں بینک رہیں گے بند، دیکھیں پوری چھٹیوں کی لسٹ

چھٹیاں پورے ملک کے بینکوں پر نافذ نہیں ہوں گی۔ بینک چھٹیاں مختلف ریاستوں اور شہروں میں مقامی تہواروں اور چھٹیوں کی بنیاد پر الگ الگ ہوں گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ملک میں تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ دُرگا پوجا، دسہرہ، دیوالی اور چھٹھ آنے والے ہیں۔ ستمبر کے آخری دو دن باقی ہیں اور اکتوبر کا نیا مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والا ہفتہ چھٹیوں سے بھرا ہوا ہے۔ 29 ستمبر سے 5 اکتوبر تک پورے ہفتے بینک بند رہیں۔ بینک بند رہنے کی وجہ سے چیک کلیئرنس، ڈرافٹ بنانے، قرض یا پاس بک سے متعلق کام منسوخ رہیں گے۔

جو صارف بینک شاخوں میں نقد جمع یا پیسہ نکالتے ہیں، انہیں نقد لین دین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اس لیے بینک چھٹیوں سے پہلے نقد کا انتظام کرنا سب سے بہتر ہوگا۔ حالانکہ بینک میں چھٹیوں کے دوران آن لائن لین دین، یو پی آئی وغیرہ میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔


ریزرو بینک آف اںڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ جاری بینک چھٹیوں کی فہرست کے مطابق 29 ستمبر سے 5 اکتوبر تک بینک بند رہیں گے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ یہ چھٹیاں پورے ملک کے بینکوں پر نافذ نہیں ہوں گی۔ بینک چھٹیاں مختلف ریاستوں اور شہروں میں مقامی تہواروں اور چھٹیوں کی بنیاد پر الگ الگ ہوں گی۔ اکتوبر 2025 میں مہانومی، دسہرہ، دیوالی، بھائی دوج اور چھٹھ پوجا جیسے اہم تہواروں کی وجہ سے عوامی بینک چھٹیاں ہوں گی۔

پیر 29 ستمبر کو اگرتلا، کولکاتا اور گوہاٹی میں بینک بند رہیں گے۔ دُرگا پوجا کے مہاشسٹی کے موقع پر ان شہروں میں بینک بند رہیں گے۔ منگل 30 ستمبر کو اگرتلا، بھونیشور، گوہاٹی، جے پور، کولکاتا، پٹنہ اور رانچی سمیت زیادہ تر شہروں میں بینک بند رہیں گے۔ مہا اشٹمی کی وجہ بینک بند رہیں گے۔


یکم اکتوبر بدھ کو اگرتلا، بنگلورو، بھونیشور، چنئی، گنگٹوک، ایٹانگر، کانپور، کوچی، کوہیما، کولکاتا، لکھنؤ، پٹنہ، رانچی، شیلانگ اور ترویندرم جیسے شہروں میں بینک بند رہیں گی۔ مہانومی اور دسہرہ اور وجے دشمی کی وجہ سے ان شہروں میں بینک بند رہیں گے۔

گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر جمعرات کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔ جمعہ اور ہفتہ 3 اور 4 اکتوبر کو گنگٹوک میں درگا پوجا کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ اتوار 5 اکتوبر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔