اگلے ہفتے 6 دن بند رہیں گے بینک، الگ الگ ریاستوں میں مقامی تہوار پر چھٹیاں
اگلے ہفتے مختلف ریاستوں میں بینک کی کئی چھٹیاں ہیں، جن میں بیہہ دین کھلم، ہریلا سماروہ، تیروت سنگھ کی برسی، کیر پوجا اور ہفتہ واری چھٹی شامل ہیں۔

تصویر ’انسٹاگرام’
ملک کے الگ الگ حصوں میں 6 دنوں کی بینک چھٹی ہونے والی ہے۔ اگلے ہفتے مختلف ریاستوں میں بینک کی کئی چھٹیاں ہیں، جن میں بیہہ دین کھلم، ہریلا سماروہ، تیروت سنگھ کی برسی، کیر پوجا اور ہفتہ واری چھٹی شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ہفتہ واری چھٹی کو چھوڑ دیا جائے تو تمام چھٹیاں مقامی ہیں، جن کا ایک ریاست سے دوسری ریاست کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) سمیت ہندوستان بھر کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ بینکوں کے لیے دوسرے اور چوتھے ہفتہ اور سبھی اتوار ہفتہ واری چھٹی ہے۔ اس کے علاوہ اس سال جولائی میں کل 7 لسٹیڈ بینک چھٹیاں ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کس ریاست میں کون سی تاریخ کو چھٹی ہے:
13 جولائی (اتوار) – پورے ہندوستان میں بینک بند رہیں گے۔
14 جولائی (پیر) – بیہہ دین کھلم – میگھالیہ میں جینتیا قبائلیوں کے ذریعہ منائے جانے والے تہوار بیہہ دین کھلم کے موقع پر شیلانگ میں بینک بند رہیں گے۔
16 جولائی (بدھ) – ہریلا – اتراکھنڈ کے کماؤں علاقہ اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں منائے جانے والے تہوار ہریلا کی وجہ سے دہرہ دون میں بینک بند رہیں گے۔
17 جولائی (جمعرات) – تیروت سنگھ برسی – کھاسی لوگوں کی اہم شخصیات میں سے ایک، تیروت سنگھ کی برسی کے موقع پر شیلانگ میں بینک بند رہیں گے۔
19 جولائی (ہفتہ) – کیر پوجا – تریپورہ میں منائے جانے والے تہوار کیر پوجا کے موقع پر اگرتلا میں بینک بند رہیں گے۔ یہ تہوار علاقہ کے محفاظ دیوتا کیر کو وقف ہے، جو عقدیت مندوں کے مطابق آفات اور باہری خطروں سے بچاؤ کرتے ہیں۔
20 جولائی (اتوار) – پورے ہندوستان میں بینک بند رہیں گے۔
26 جولائی (ہفتہ) - چوتھے ہفتہ کی وجہ سے پورے ہندوستان میں بینک بند رہیں گے۔
27 جولائی (اتوار) - پورے ہندوستان میں بینک بند رہیں گے۔
28 جولائی (پیر) – درکپا تشے زی – گنگٹوک میں بینک دروکپا تشے زی کے لیے بند رہیں گے۔ یہ ایک بودھ تہوار ہے جو تبتی شمس کیلنڈر کے چھٹے مہینے کے چوتھے دن پڑتا ہے۔ یہ دن مہاتما بدھ کے پہلے پیغام کی علامت ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔