ریاست ناگا لینڈ میں کتے کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی!

ناگالینڈ کے ریاستی سکریٹری تیمگین ٹائے نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کتوں کی ہر طرح کی درآمد اور تجارت کے ساتھ ساتھ ان کے پکے اور کچے گوشت کی فروخت پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گوہاٹی: شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں حکام نے کتے کے گوشت کی خرید وفروخت پر پابندی عاید کردی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ کتوں کو انسانی خوراک کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ان کی درآمد اور تجارت بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ ناگالینڈ کے ریاستی سکرiٹری تیمگین ٹائے نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کتوں کی ہر طرح کی درآمد اور تجارت کے ساتھ ساتھ ان کے پکے اور کچے گوشت کی فروخت پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔

بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمان مینکا گاندھی کی طرف سے رواں ہفتے کے آغاز میں ایک اپیل کی گئی تھی، جس میں ناگالینڈ کی حکومت سے ریاست میں کتوں کے گوشت پر پابندی پر زور دیا گیا تھا۔ مینکا کی طرف سے یہ اپیل اس وقت کی گئی تھی جب انہوں نے ناگالینڈ میں قائم جانوروں کے تحفظ کی ذمہ دار تنظیم سے کتے کے کاروبار کی نئی تصاویر موصول ہوئی تھیں۔


اس اپیل کے بعد تقریباً سوا لاکھ لوگوں نے ریاست میں کتے کے گوشت اور اس کے خوراک کے طور پر استعمال کرنے پرپابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن سوسائٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوستان میں کتے کے گوشت کے پوشیدہ کاروبار کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم موڑ ہے۔ تنظیم کا اندازہ ہے کہ سالانہ 30000 کتوں کو ناگالینڈ میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ کتوں کو مویشی منڈیوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کتوں کو لاٹھیاں برسا کر بے دردی سے ہلاک کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔