پٹاخوں پر پابندی، آلودگی کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش: جاگرن منچ

ڈاکٹر اشونی مہاجن نے کہا کہ جاگرن منچ دہلی حکومت کی طرف سے دیوالی کے تہوار کے دوران پٹاخوں پر مکمل پابندی کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ یہ فیصلہ سراسر غیر منصفانہ ہے۔

پٹاخے، تصویر آئی اے این ایس
پٹاخے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سودیشی جاگرن منچ نے دیوالی کے موقع پر دہلی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آلودگی کے مسئلہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ سودیشی جاگرن منچ کی شریک کنوینر ڈاکٹر اشونی مہاجن نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ جاگرن منچ دہلی حکومت کی طرف سے دیوالی کے تہوار کے دوران پٹاخوں پر مکمل پابندی کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ یہ فیصلہ سراسر غیر منصفانہ ہے اور اس کا مقصد صرف جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور ملک میں پٹاخوں کی پیداوار اور تقسیم میں مصروف لاکھوں کارکنوں اور دیگر لوگوں کے روزگار کو دھچکا دینا ہے۔

اشونی مہاجن نے الزام لگایا کہ سرکاری ایجنسیاں پنجاب، ہریانہ اور دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پرالی جلانے کے مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ یہ بات بلاشبہ ثابت ہو چکی ہے کہ قومی راجدھانی اور اس سے ملحقہ شمالی ریاستوں میں پرالی جلانا فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر پابندی لگا کر دہلی حکومت آلودگی کی اصل وجہ سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔


اشونی مہاجن نے کہا کہ سودیشی جاگرن منچ دیگر ریاستی حکومتوں سے بھی درخواست کرتی ہے کہ پٹاخوں کے مضر اثرات کے جھوٹے پروپیگنڈے کو ایک طرف رکھتے ہوئے دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر مکمل پابندی سے گریز کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */