بالاسور ٹرین حادثہ: بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن پر اب نہیں رکے گی ٹرین، یہیں ٹکرائی تھیں تین ٹرینیں

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر آدتیہ کمار چودھری کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے ’لاگ بک‘ ضبط کر کے بہناگا بازار اسٹیشن کو سیل کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ کے بالاسور میں جس ریلوے اسٹیشن (بہناگا بازار اسٹیشن) پر تین ٹرینیں 2 جون کو ٹکرائی تھیں، اس ریلوے اسٹیشن پر اب ٹرینیں نہیں رکیں گی۔ یہ جانکاری افسران کے ذریعہ دی گئی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) حادثے کی جانچ مکمل نہیں کر لیتی، تب تک بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن پر کسی بھی ٹرین کو نہیں روکا جائے گا۔ اسی اسٹیشن پر کورومنڈل ایکسپریس، یشونت پور-ہوڑہ اور مال گاڑی کی ٹکر ہوئی تھی۔ اس حادثہ میں 288 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور تقریباً 1200 مسافر زخمی ہوئے تھے۔

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر آدتیہ کمار چودھری کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے ’لاگ بک‘ ضبط کر کے بہناگا بازار اسٹیشن کو سیل کر دیا ہے۔ اس لیے جب تک جانچ پوری نہیں ہوتی، تب تک اسٹیشن پر کوئی ٹرین نہیں رکے گی۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی جانکاری دی کہ ریلے انٹرلاکنگ پینل کو سیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کے اسٹاف کے پاس سگنلنگ سسٹم کے سب سے ضروری حصے تک رسائی نہیں ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا ہے کہ اگلے نوٹس تک بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن پر کوئی مسافر ٹرین یا مال گاڑی نہیں رکے گی۔


دراصل بہناگا بازار جیسے چھوٹے اسٹیشنوں پر ریلے انٹرلاکنگ پینل کو ان کی جغرافیائی حالات کے مطابق سگنل، پوائنٹ، ٹریک سرکٹ، کرینک ہینڈل، ایل سی گیٹ، سائڈنگ وغیرہ کے لیے لائٹنگ انڈیکیٹر کی سہولت ہوتی ہے۔ بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن سے روزانہ 170 ٹرینیں گزرتی ہیں۔ اس میں سے صرف سات مسافر ٹرینیں ہی یہاں رکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔