بالا صاحب تھوراٹ مہاراشٹر کانگریس کے صدر مقرر

کانگریس نے مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سینئر لیڈڑ بالا صاحب ٹھوڑاٹ کو ریاستی صدر بنایا ہے اور ان کی مدد کے لئے پانچ ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے مہاراشٹر میں اسی برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی غرض سے سینئر لیڈڑ بالا صاحب ٹھوڑاٹ کو ریاستی صدر بنایا ہے اور ان کی مدد کے لئے پانچ ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کئے ہیں۔

پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے سنیچر کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کانگریس صدر نے ان تقرریوں کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھوراٹ کو ریاستی کانگریس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور انہیں تعاون دینے کے لئے ڈاکٹر نتن راوت، شیو راج ایم پاٹل، وشوجیت کدم، مظفر حسین اور محترمہ یشومتی چندر کانت ٹھاکر کو ایگزیکٹو چیئرمین بنایا گیا ہے۔ پارٹی نے کے سی پداوی کو ریاستی اسمبلی میں قانون ساز پارٹی کا لیڈڑ مقرر کیا ہے۔


کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے مدنظر مہاراشٹر کے لئے 210 رکنی انتخابی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ اس انتخابات انتخاباتی کمیٹی میں تھوراٹ کو صدر ، اشوک چوہان کو نائب صدر اور ہرش وردھن پاٹل کو کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔ کمیٹی میں سینئر لیڈر ملند دیوڑا، سشیل کمار شنڈے، پرتھوی راج چوہان، کے سی پداوی، نانا پٹولے اور محمد عارف نسیم خان جیسے سینئر لیڈروں کو رکن بنایا گیا ہے۔

پرتھی چوہان کو 28 رکنی منشور کمیٹی کا صدر اور بال چندر موناکیکر کو اس کاکنوینر بنایا گیا ہے۔کوآرڈینیٹر کمیٹی چیئرمین سشیل کمار شندے کو بنایا گیا ہے اور تھوراٹ، دیوڑا، چوہان اور شیوراج پاٹل سمیت 23 لوگوں کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔


تھوراٹ کی صدارت میں 33 رکنی ریاستی انتخابی کمیٹی قائم کی گئی ہے جبکہ پٹولے کی صدارت میں 61 رکن تشہیری کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں ریاستی کانگریس کی سبھی تنظیموں کے سربراہان کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا (مواصلات) محکمہ کی ذمہ داری راجندر دردا کو سونپی گئی اور اس کمیٹی میں 18 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انتخابی مینجمنٹ کمیٹی اور ذیلی کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */