جب امیدوار کے لئے وقت نہیں تو عوام کا کیا خیال رکھیں گے، عآپ سے باغپت کے عوام ناراض

لوگوں نے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے رویے پر سوال اٹھائےکہ جس پارٹی کے رہنما کے پاس اپنے امیدوار اور باغپت کے لوگوں کے لیے وقت نہیں ہے، وہ یہاں کی ترقی کیسے کر پائیں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اتر پردیش کی تمام 403 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کرنے والی عام آدمی پارٹی (عآپ) کے انچارج اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ باغپ میں پارٹی کے ممکنہ امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ جلسہ میں بمشکل دو منٹ بول کر چلے گئے جس کے بعد میٹنگ میں بحث کا موضوع رہا کہ جب عآپ لیڈر اپنے امیدوار کے لیے وقت نہیں نکال سکتے تو یہ پارٹی عوام کا خیال کیسے رکھے گی۔

عآپ یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے ممکنہ امیدواروں کی فہرست جاری کر رہی ہے اور امیدواروں کی حمایت میں ریلی نکالی جا رہی ہے۔ پارٹی نے باغپت قانون ساز اسمبلی سے نوین کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی حمایت میں لونی سے عام آدمی پارٹی کی ریلی پیر کو باغپت نگر کے ایک مقام پر پہنچی۔ ریلی سے نکلنے کے بعد ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ اسٹیج پر پہنچے اور نوین گرجر کی حمایت میں پارٹی کو ووٹ دینے کے لئے کہتے ہوئے دو منٹ میں اسٹیج سے چلے گئے۔


بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے بی جے پی پر کئی الزامات لگائے اور کہا کہ اگر عآپ اقتدار میں آئی تو وہ اتر پردیش میں بجلی اور پانی مفت کردے گی۔ کسانوں کے قرض معاف کر دیے جائیں گے، لیکن پروگرام میں شامل لوگوں نے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے رویے پر سوال اٹھائےکہ جس پارٹی کے سینئر لیڈروں کے پاس اپنے امیدوار اور باغپت کے لوگوں کے لیے وقت نہیں ہے، وہ یہاں کی ترقی کیسے کر پائیں گے۔ جب عآپ کے امیدوار نوین گرجر سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سنجے سنگھ کا پروگرام ریاست بھر میں ہے، اس لیے ان کے پاس وقت کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم باغپت کی ترقی کے مسائل پر الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔