شاہراہ پر ملبہ گرنے سے بدری ناتھ یاترا معطل، ہزاروں یاتری پھنس گئے

چمولی ضلع میں واقع ایک گاؤں میں بدری ناتھ شاہراہ پر ملبہ گرنے کی وجہ سے بدری ناتھ یاترا معطل کر دی گئی ہے۔ ہزاروں یاتری بیچ میں ہی پھنس گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

دہرادون: بدری ناتھ شاہراہ پر ہیلانگ میں پہاڑی سے ملبہ گرنے کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا ہے، چنانچہ انتظامیہ نے بدری ناتھ یاترا کو فی الحال معطل کر دیا ہے۔ پولیس نے گوچر، کرن پریاگ اور لانگاسو میں رکاوٹیں کھڑی کر کے بدری ناتھ جانے والے عقیدت مندوں احتیاطاً کو اپنے اپنے مقام پر ٹھہرنے کے لیے کہا ہے۔

سی او کرن پریاگ امت کمار نے کہا ’’ہیلانگ میں بدری ناتھ روڈ کے کھلنے پر ہی یاتروں کو آگے کے سفر کی اجازت دی جائے گی۔ ٹریفک سیکورٹی کے تئیں پولیس الرٹ ہے اور پولیس کی جانب سے ہی یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔‘‘

دریں اثنا، بدری ناتھ شاہراہ پر تودے گرنے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جو کافی خوف ناک ہے۔ ویڈیو میں لوگوں کے چیخنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں اور لوگوں کو ادھر ادھر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */