مدھیہ پردیش میں بگڑا موسم کا مزاج، کئی مقامات پر بارش کے ساتھ اولے گرے

موسم کی خرابی کے درمیان کئی مقامات پر بارش کے ساتھ ہی ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، راجدھانی بھوپال میں زبردست بارش ہوئی، جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں

<div class="paragraphs"><p> بارش کی فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

بارش کی فائل تصویر / یو این آئی

user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں موسم کی خرابی کے درمیان کئی مقامات پر بارش کے ساتھ ہی برف باری بھی ہوئی، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دارالحکومت بھوپال میں زبردست بارش ہوئی، جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔

میٹرولوجیکل سینٹر بھوپال کے سائنسدانوں کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے بہاؤ کی وجہ سے کئی سسٹمز ایکٹیو ہیں اورایک ’ٹرف‘ لائن بھی مدھیہ پردیش سے گزر رہی ہے، جس کی وجہ سے ریاست بھر میں بارش ہو رہی ہے۔ کل رات راجدھانی بھوپال سمیت بیتول، ہردا، رائسین، سیہور اور دیگر مقامات پر بارش ہوئی۔ اس کے ساتھ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے ربیع کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کھجوراہو 33 ملی میٹر، بالاگھاٹ کے ملاجکھنڈ 16.4 ملی میٹر، بھوپال شہر 10.4 ملی میٹر، کھنڈوا 8.1 ملی میٹر، بیتول 6.8 ملی میٹر، گنا 5.4 ملی میٹر، منڈلا 5.2 ملی میٹررتلام میں 5 ملی میٹر، ساگر میں 4.1 ملی میٹر، اجین میں 3 ملی میٹرسمیت نرمداپورم، سیونی، رائیسین، دموہ، اندور، جبل پور اور راج گڑھ اضلاع میں ہلکی سے درمیانہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ریاست میں بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ ریاست میں اگلے دو دنوں تک ایسے ہی موسم کے آثار ہیں۔ اس کے بعد موسم صاف ہو سکتا ہے۔

دارالحکومت بھوپال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کل دن بھر بادل چھائے رہے۔ رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران بعض مقامات پر چھوٹے سائز کے اولے بھی گرنے کی اطلاع ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھوپال میں بھی اسی طرح کے موسم کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔