ایم پی میں نظام صحت کا حال! ایمبولنس نہیں ملنے پر بیمار باپ کو ٹھیلے میں اسپتال لے کر گیا 6 سالہ بیٹا

چھ سالہ معصول اپنے بیمار والد کو ٹھیلے پر لٹا کر تین کلومیٹر تک دھکیلتا رہا، اس دوران کسی نے ویڈیو بنا کر اور اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نیند سے بیدار ہوئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نظام صحت کے حوالہ سے بڑے بڑے دعوے کرتی رہتی ہے لیکن ریاست کے نظام صحت کی کیا حالت ہے اس کی مثال ضلع سنگرولی میں نظر آئی۔ یہاں کے تھانہ کوتوالی علاقہ میں انسانیت کو شرمسار کرنے دینے والا واقعہ رونما ہوا۔ جب ایک بیمار شخص کے لئے 108 امبولنس دستیاب نہیں ہو سکی تو اس کا چھ سالہ معصوم بچہ اپنے والد کو ٹھیلے پر لادکر اسپتال لے گیا۔ اس معاملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلاری علاقہ میں رہنے والے شاہ خاندان میں ایک شخص کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ ان کی اہلیہ اور بیٹے نے متعدد بار 108 ایمبولینس کو فون کیا لیکن ایمبولینس موقع پر نہیں پہنچی۔ اس کے بعد اس کے 6 سالہ بیٹے اور بیوی نے اسے ایک ٹھیلے پر بٹھایا اور علاج کے لیے تین کلومیٹر دور واقع سرکاری اسپتال لے گئے۔


بیمار باپ کوٹھیلے پر لٹا کر 6 سال بچہ تین کلومیٹر تک دھکیلتا رہا۔ اس دوران راستے میں کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نیند سے بیدار ہوئی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ جانچ کی ذمہ داری اے ڈی ایم کو سونپی گئی ہے۔ فی الحال اے ڈی ایم ڈی پی ورمن معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔