شدید بارشوں سے ممبئی کا برا حال، کئی علاقے زیر آب

عروس البلاد ممبئی اور اس کے مضافات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: عروس البلاد ممبئی اور اس کے مضافات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ کولابا، میرین لائنز، ممبئی سنٹرل، بائیکولہ، دادر، پریل، ورلی، باندرہ، کرلا، ساین، گھاٹ کوپر، بھنڈوپ، اندھیری، مولونڈ، جوگیشوری، بوریوالی اور داہسر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

شہر، مضافاتی علاقوں، دو شاہراہوں اور اہم سڑکوں پر بارش کے نتیجے میں بھاری ٹریفک میں خلل پڑا، جبکہ اندھیری اور داہسر سب ویز کچھ دیر کے لیے پانی میں ڈوب گئے۔ مضافاتی لوکل ٹرین نیٹ ورک معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ ریلوے ٹریک ابھی تک پانی سے بھرا نہیں ہے، تاہم، ممبئی جمعہ اور ہفتہ کے لیے اورنج الرٹ پر ہے۔


سنٹرل ریلوے کی ہاربر لائن کے ایک حصے کو احتیاطی اقدام کے طور پر وڈالہ-مان خورد کے درمیان دوپہر 2.45 بجے معطل کر دیا گیا تھا۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول کے مطابق، ممبئی میں جمعرات کی رات سے صبح 8 بجے تک 27.50 ملی میٹر، مشرقی مضافاتی علاقوں میں 29.90 اور مغربی مضافاتی علاقوں میں 27.49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کی صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک شہر میں 26.24 ملی میٹر، مشرقی مضافات میں 25.88 ملی میٹر اور مغربی مضافاتی علاقوں میں 17.74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پڑوسی اضلاع جیسے رائے گڑھ، تھانے اور پالگھر ریڈ الرٹ پر ہیں۔ یہاں بھی تیز بارش ہوئی اور تھانے اور پالگھر کے تمام اسکولوں کو مسلسل دوسرے دن بند رکھنے کا حکم دیا گیا۔ آئی ایم ڈی نے ممبئی، تھانے، پالگھر اور پونے میں اگلے چار گھنٹوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔