بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداران نے اروندر سنگھ لولی کا والہانہ استقبال کیا

ملاقات کے دروان چودھری زبیر نے کہا کہ اروندر سنگھ لولی سیاست کے داﺅ پیچ اور عوام کے مزاج کو بخوبی جانتے ہیں، کانگریس اعلی کمان نے اروندر لولی کو دہلی کانگریس کا صدر بنا کر دانش مندانہ فیصلہ لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس کے نومنتخب صدر اروندر سنگھ لولی کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی لیڈران و کارکنان</p></div>

دہلی کانگریس کے نومنتخب صدر اروندر سنگھ لولی کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی لیڈران و کارکنان

user

محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے مقرر صدر اروندر سنگھ لولی سے ملنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر لوگوں کا آج بھی تانتا لگا رہا۔ اسی کڑی میں بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کی قیادت میں ضلع عہدیداران کے ساتھ اروندر سنگھ لولی کو صدر بننے پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی اور والہانہ استقبال کیا۔

اروندر سنگھ لولی سے ملاقات کرنے والوں میں سماجی تنظیمیں، آر ڈبلیو اے کانگریس سے وابستہ لوگوں کے علاوہ کانگریس کارکنوں اور عام لوگوں نے لولی کو یقین دلایا کہ ہم کانگریس پارٹی کے ساتھ ہیں اور دہلی کی کانگریس حکومت نے اپنے 15 سال کے دور اقتدار میں دہلی کو دلہن کی مانند سجایا تھا اور اس دوران خوب ترقیاتی کام ہوئے۔ تاہم آج بھی دہلی کے عوام سابق وزیر اعلی آنجہانی شیلا دیکشت کے ذریعہ کرائے گئے مثالی کاموں کو یاد کرتے ہیں۔

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداران نے اروندر سنگھ لولی کا والہانہ استقبال کیا

اس موقع پر اروندر سنگھ لولی نے بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے تمام عہدیداران کی مبارکباد قبول کی اور کہا کہ ریاستی کانگریس صدر کے طور پر مجھے دی گئی اہم ذمہ داری کو جی جان سے نبھانے کی کوشش کروں گا اور پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط کرنے کے لیے کام کروں گا۔

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ اروندر سنگھ لولی دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں اور مختلف وزارتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اروندر سنگھ لولی نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز طالب علمی کے زمانے سے کیا تھا اور وہ سیاست کے داﺅ پیچ اور عوام کے مزاج کو بخوبی جانتے ہیں۔ کانگریس اعلی کمان نے اروندر سنگھ لولی کو دہلی کانگریس کا صدر بنا کر دانش مندانہ فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے سے کانگریس پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔ ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ اروندر سنگھ لولی کو صدر بنائے جانے سے دہلی کانگریس کو مزید تقویت ملی ہے اور کانگریس پارٹی سے نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ سرگرم ہو گیا ہے جس کے نتائج آنے والے لوک سبھا الیکشن 2024 میں دیکھنے کو ملیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔