بابری کیس:دستاویزات کے ترجمہ کیلئے 3 ماہ کا وقت  

شیعہ وقف بورڈ نے حال ہی میں سپریم کورٹ سے متنازعہ مقام پر رام مندر اور کچھ دور مسجد کی تعمیر کی پیشکش کی تھی۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
user

یو این آئی

نئی دہلی،

سپریم کورٹ میں بابری تنازعہ پر 7 سال آج سے سماعت شروع ہو گئی۔ سنی وقف بورڈ کی جانب سے وکیل کپل سبل نے کہا کہ ابھی دستاویزات کا ترجمہ نہیں ہو پایا ہے، لہٰذا انہیں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ اس پر عدالت نے ترجمہ کے لئے 3 ماہ کا وقت دے دیا۔ اس کیس سے منسلک تاریخی دستاویزات عربی، اردو، فارسی اور سنسکرت میں ہیں۔ کورٹ نے اگلی سماعت کی تاریخ 5 دسمبر طے کی ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس عبد النذیر کی اسپیشل بنچ اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے 2010 میں آئے فیصلے کے بعد، گزشتہ قریب 7 سال سے یہ معاملہ سپریم کورٹ میں پینڈنگ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Aug 2017, 4:44 PM
/* */