بابری مسجد فیصلہ: بہت سے فیصلوں میں اب طرف داری بھی ہوتی ہے، اویسی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

30 Sep 2020, 3:29 PM

عدالت کے اس فیصلے کے بعد اے ایم آئی ایم آئی کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک شیر ٹوئٹ کیا، جسے اس فیصلے سے منسلک کر کے دیکھا جا رہا ہے۔ اویسی نے لکھا ’’وہی قاتل، وہی منصف، عدالت اس کی وہ شاہد... بہت سے فیصلوں میں اب طرف داری بھی ہوتی ہے۔‘‘

30 Sep 2020, 1:23 PM

اچھا ہے تمام ملزمان بری کر دئے گئے، اقبال انصاری

ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی مقدمہ کے ایک مدعی ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری نے بابری مسجد انہدام کے معاملہ کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد کہا، "ہم قانون کی پاسداری کرنے والے مسلمان ہیں۔ اچھا ہے، اگر عدالت نے بری کر دیا تو ٹھیک ہے، یہ معاملہ جو مدت طویل سے معلق تھا، اب ختم ہوگیا۔ اچھا ہوا، ہم تو چاہتے تھے کہ اس سے پہلے ہی فیصلہ ہو جائے۔ ہم عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘

30 Sep 2020, 12:24 PM

بابری مسجد انہدام کے معاملہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس معاملہ کے تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد انہدام کا واقعہ منصوبہ بند نہیں تھا۔ جج ایس کے یادو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان نے بھیڑ کو روکنے کی کئی مرتبہ کوشش کی اور یہ واقعہ اچانک پیش نہیں آیا تھا۔


30 Sep 2020, 11:12 AM

اڈوانی، جوشی سمیت 6 ملزمان دیں گے عرضی

لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، مہنت نرتیہ گوپال داس سمیت 6 لوگ کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔ آج ان سبھی کی طرف سے نجی طور پر پیش ہونے سے چھوٹ کے لئے وکیل عدالت میں حاضری معافی کی عرضی پیش کریں گے۔ ان کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ سے کورٹ کی کارروائی میں شامل ہونے اور حال میں کورٹ کے فیصلہ کے تعاون کی تحریری یقین دہائی کرائی جائے گی۔

30 Sep 2020, 11:07 AM

’جو کچھ کیا کھلے میں کیا، سزا سے کیا ڈرنا!‘

میڈیا رپوت کے مطابق بابری مسجد انہدام کیس میں مہنت درھم داس کے علاوہ کئی ملزمان نے کہا ہے کہ انہیں سزا کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ آچاریہ دھرمیندر نے کہا کہ سازش کا الزام غلط ہے، انہوں نے کچھ کیا وہ کھلے کیا۔ وہیں سادھوی رتمبھرا نے کہا کہ وہ سازش کرنے والے لوگ نہیں ہیں، ’رام جی کا کام کیا اب ان کی ہی مرضی۔ ان کے ہاتھوں میں سب کچھ سونپ دیا۔ اس کیس کے ایک اور ملزم جے بھگوان گوئل نے کہا کہ عدالت پھانسی کی سزا بھی دے تو کوئی غم نہیں ہے، ضمانتی بھی نہیں لاؤں گا۔


30 Sep 2020, 11:09 AM

خصوصی جج سریندر کمار یادو آج ریٹائر ہو جائیں گے

بابری مسجد انہدام کیس میں فیصلہ سنانے والے خصوصی سی بی آئی جج سریندر کمار یادو آج ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج سریندر کمار یادو کی مدت کار اسی کیس کے پیش نظر ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔

30 Sep 2020, 10:35 AM

سی بی آئی جج سریندر کمار یادو سی بی آئی کورٹ پہنچے

عدالت 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد انہدام کے تقریباً تین عشروں کے بعد اس معاملہ میں اپنا فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔ سی بی آئی کے جج سریندر یادو خصوصی سی بی آئی عدالت پہنچ چکے ہیں۔ دریں اثنا، اس معاملہ کے عدالت فیصلہ کے پیش نظر یوپی پولیس نے صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ، اوما بھارتی سمیت معاملہ کے اہم ملزمان کے عدالت میں حاضر رینے کے امکانات کم ہی ہیں کیوں کہ اوما بھارتی اور کلیان سنگھ کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، دیگر ملزمان عدالت میں موجود رہیں گے۔

بابری مسجد انہدام: فیصلہ کی گھڑی نزدیک

بابری مسجد انہدام معاملہ میں فیصلہ کی گھڑی قریب آ گئی ہے اور آج لکھنؤ سی بی آئی کی خصوصی عدالت اپنا تاریخی فیصلہ سنانے والی ہے۔ بابری مسجد کو منہدم کیے جانے پر اپنا فیصلہ خصوصی عدالت نے محفوظ رکھا تھا اور اعلان کیا تھا کہ 30 ستمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا، اور اب فیصلہ سے پہلے ایودھیا کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس فیصلہ کی وجہ سے اتر پردیش سمیت پورے شمالی ہندوستان میں تناؤ کا ماحول ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔