بابا صدیقی قتل کیس: انمول بشنوئی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

ممبئی عدالت نے بابا صدیقی قتل کیس میں مفرور ملزم انمول بشنوئی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ انمول سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس میں بھی ملزم ہے

<div class="paragraphs"><p>بابا صدیقی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

بابا صدیقی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: ممبئی کی خصوصی عدالت نے این سی پی لیڈر بابا صدیقی قتل کیس میں مفرور ملزم انمول بشنوئی کے خلاف بدھ کے روز غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا۔ انمول بشنوئی پہلے ہی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس میں مفرور ہے اور اس کیس میں بھی اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

بابا صدیقی قتل کیس کی تحقیقات کرائم برانچ کر رہی ہے اور اس معاملے میں اب تک 26 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان تمام ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے، جبکہ تین ملزمان انمول بشونئی، ذیشان اختر اور شوبھم لونکر اب بھی مفرور ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرائم برانچ نے مفرور ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور ان کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کو روکا جا سکے۔


بابا صدیقی قتل کیس کے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت میں تمام ملزمان عدالتی تحویل میں ہیں۔

یاد رہے کہ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنونی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ بابا صدیقی کو اداکار سلمان خان کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

حکام کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مفرور ملزمان کی تلاش میں ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔